جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں اوپی ڈی رجسٹریشن کی سہولت ہر دن صبح ساڑھے دس بجے تک دستیاب

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) میں اوپی ڈی رجسٹریشن ہر دن صبح 10:30 بجے بند کی جارہی ہے ۔ یہ اطلاع میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے دی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کووِڈ 19(کورونا وائرس) کی روک تھام کے لئے اسے ایک احتیاطی تدبیر کے طور پر اپنایا جارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں الیکٹیو سرجری کو محدود کردیا گیا ہے اور اوپی ڈی، ایچ ڈی یو، آئی سی یو اور ٹراما وغیرہ میں این -95سرجیکل ماسک معقول تعداد میں دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بخار کے کلینک کے عملے کو تحفظ و بچاو ¿ کے لئے سبھی ضروری ساز و سامان (پی پی ای) فراہم کئے گئے ہیں۔


                قابل ذکر ہے کہ پروفیسر شاہد علی صدیقی نے گزشتہ روز اسپتال آنے والے افراد کے لئے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ¶ کو روکنے کے لئے میل جول کم کرنا، کم سے کم ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا، گلے ملنے اور مصافحہ سے گریز کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنا چاہئے اور چہرے ، آنکھوں اور ناک کو بار بار اپنے ہاتھوں سے چھونے سے بچنا چاہئے۔


جدید تر اس سے پرانی