شعبہ طبقات الارض کے طلبہ نے پیپر پرزنٹیشن مقابلے میں دوئم مقام حاصل کیا

 


 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ طبقات الارض کے طالب علم فارس بیگ اور محمد ادیب نے یونیورسٹی آف پٹرولیم اینڈ اِنرجی اسٹڈیز، دہرہ دون میں امریکن ایسوسی ایشن آف پٹرولیم جیولوجسٹس (اے اے پی جی) کے اسٹوڈنٹس چیپٹر کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران پیپر پرزنٹیشن مقابلے میں دوئم مقام حاصل کیا۔ اس مقابلے میں ساٹھ سے زائد شرکاءنے حصہ لیا تھا۔


                صدر شعبہ پروفیسر اے ایچ ایم احمد نے دونوں طلبہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اسے دیگر طلبہ کے لئے باعث تحریک قرار دیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی