یگر پسماندہ طبقہ کے طلبہ میں تقسیم ہوی اتنی رقم

 




قبل از دہم وظیفہ اسکیم کے تحت 175کرور روپئے کی رقم 833622د یگر پسماندہ طبقہ کے طلبہ میں تقسیم
-لکھنو 
اتر پر دیش کے وزیر پسماندہ طبقہ بہبودجناب انل راج بھر نے کہاکہ ریاستی حکومت نے پسماندہ طبقہ کے فروغ کے لیے مختلف بہبودی اسکیموں کو موثر طریقہ سے نا فذ کیا ہے ۔ حکومت نے پسماندہ طبقہ کے طلبہ کے وظیفہ جہاں وقت سے جا ری ہے وہیں غریب پسما ندہ طبقہ کی لڑکیوں کی شا دی کے لیے امداد کا بھی بندوبست ہے ۔
جناب راج ودھان سبھا واقع اپنے دفتر میں حکومت کی تین سال کی حصولیابیوں کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت غریب ، پسماندہ اور دیگر پسماندہ طبقہ کے فروغ کے لیے مستعد ہے ۔ پسماندہ طبقہ کے لیے قبل از دہم وظیفہ اسکیم بعد از دھم وظیفہ فیس بھرپائی اسکیم ، شادی امداد اسکیم ، کمپیو ٹر تربیت اسکیم اور ہاسٹل تعمیر اسکیم پوری ریاست میں چلائی جا رہی ہیں ۔
جناب راج بھر نے کہا کہ 175کروڑ روپئے کی امداد سے قبل از دہم وظیفہ اسکیم کے تحت دیگر پسماندہ طبقہ کے 833622طلبہ کو مستفید کیا گیا ہے ۔


جدید تر اس سے پرانی