پروفیسر ایوب اردو یونیورسٹی کے کارگزار وائس چانسلر مقرر

 



حیدرآباد،2 مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی ہدایت کے مطابق کارگزار وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے سبکدوش وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز سے 28 فروری 2020ءکی دوپہر میں جائزہ حاصل کرلیا۔ انہیں مانو ایکٹ (1997) کے قواعد 2(7) کے تحت یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پروفیسر ایوب خان کا اردو یونیورسٹی میں بحیثیت پرو وائس چانسلر 27 مارچ 2019ءکو تقرر عمل میں آیا تھا۔ اس سے قبل وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں شعبہ ¿ ریاضی سے وابستہ تھے۔ اس سے قبل انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں بھی طویل عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیں۔ پروفیسر ایوب خان نے دہلی یونیورسٹی سے ریاضی میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ہے۔ ان کے تحت 15 اسکالرس نے تاحال ڈاکٹریٹ مکمل کی ہے۔ ان کے 126 تحقیقی مقالے قومی اوربین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں اور کئی اہم قومی و بین الاقوامی سمینار و کانفرنس میں انہوں نے کلیدی خطبے دیئے اور سیشنس کی صدارت کی۔ کتاب ”کیلکولس اینڈ جیومٹری فار فزیکل اینڈ اپلائیڈ فزیکل سائنسس “ کے وہ شریک مصنف بھی ہیں۔ وہ کئی نامور پیشہ ورانہ سوسائٹیوں کے رکن ہیں۔ ماضی میں وہ ذاکر حسین کالج، دہلی یونیورسٹی میں چیف پراکٹر کے عہدہ پر بھی فائز رہے ہیں۔ .


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی