اے ایم یو میں کرونا پر یہ ہوا بڑا فیصلہ

 



اے ایم یو کی مولانا آزاد لائبریری کو 2اپریل تک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ


علی گڑھ، : کووِڈ 19(کورونا وائرس) کے سلسلہ میں حکومت ہند کی ہدایات کی روشنی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری کے سبھی ریڈنگ رومس کو آئندہ 2اپریل تک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ لائبریری کے ریڈنگ روم بند رہیں گے تاہم طلبہ کو کتابیں جاری کی جاتی رہیں گی تاکہ ان کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔


                یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، ڈی ایس ڈبلیو، پراکٹر، ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن، او ایس ڈی، یونیورسٹی لائبریرین، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اور پرنسپل ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی میٹنگ میں کیا گیا۔


                رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے کہاکہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں دہلی یونیورسٹی جیسی دیگر مرکزی یونیورسٹیوں نے بھی اپنی لائبریریاں بند کردی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ لائبریری میں طلبہ کثیر تعداد میں ایک ساتھ بیٹھ رہے تھے اور وائس چانسلر کو اس سلسلہ میں متعدد ای میل بھی موصول ہوئے، چنانچہ مولانا آزاد لائبریری کے ریڈنگ ہالوں کو فوری طور سے فی الحال 2اپریل تک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کچھ دنوں بعد حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور حسب ضرورت فیصلہ کیا جائے گا۔


                اسی اثناءاے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی نے اسپتال آنے والے افراد کے لئے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کووِڈ 19(کورونا وائرس) کی روک تھام کے لئے کچھ تحفظاتی اقدامات کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔


                انھوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلا ¶ کو روکنے کے لئے تین اصولوں پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے:اوّل یہ کہ میل جول کم کریں، کم سے کم ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں اور گلے ملنے اور مصافحہ سے گریز کریں۔ دوسرے یہ کہ صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں اور تیسرے یہ کہ اپنے چہرے ، آنکھوں اور ناک کو بار بار اپنے ہاتھوں سے چھونے سے گریز کریں اور ہاتھ دھوئے بغیر انھیں نہ چھوئیں۔


                انھوں نے کہاکہ چھوٹی بیماریوں اور علامات پر اسپتالوں میں نہ آئیںاور اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اگر لازمی نہ ہو تو سرجریوں اور غیر ہنگامی آپریشنوں کو مو ¿خر کردیں ۔


                 پروفیسر صدیقی نے زور دیتے ہوئے کہاکہ مریض کے ساتھ حاضر ہونے والے افراد کی تعداد کم سے کم رکھیں، بھرتی مریضوں کو دیکھنے کے لئے اسپتال نہ جائیں اور اگر آپ کو مریض سے بات کرنے کی ضرورت ہو تو برائے کرم موبائل کال اور ویڈیو کال کا استعمال کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب تک کہ کوئی بیماری یا ایمرجنسی نہ ہو عمر رسیدہ افراد ، بچوں اور دیگر نحیف و لاغر لوگوں کو اسپتال نہ لائیں ۔


                ایڈوائزی میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ افواہیں پھیلانے سے بچیں اور پیغامات کو آگے بھیجتے وقت محتاط رہیں کیونکہ اس سے غلط فہمی پھیلتی ہے، جو ہماری صحت کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف ہماری جنگ کے لئے بھی مضر ثابت ہوسکتا ہے۔اس بیماری سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ رپورٹ ہونے والے معاملے یورپ اور امریکہ کی تعداد کے مقابلے بہت کم ہیں۔


                ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ عام لوگوں کے لئے کورونا وائرس ہیلپ لائن نمبر ہے: 0571-272114, 2721871 ، ایکسٹینشن: 5228 (سی ایم او، جے این ایم سی)، اور 18001805145 (اترپردیش)، جب کہ ہیلپ لائن ای میل ہے: ncov2019@gov.in۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی