ہاتھ ملانے سے گریز کریں:اشوک کٹاریہ



وزیر نقل وحمل نے عالم باغ بس اسٹینڈ کا معائنہ کیا
ہندوستانی تہذیب و ثقافت کو اختیار کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر استقبال کریں اور
 ہاتھ ملانے سے گریز کریں:اشوک کٹاریہ
اترپردیش کے وزیر نقل وحمل جناب اشوک کٹاریہ نے آج عالم باغ بس اسٹینڈ کا معائنہ کیا۔ وزیر نقل وحمل نے معائنہ کے دوران بس اسٹینڈ پر کورونا وبائی مرض سے بچاو ¿ کےلئے محکمہ کے ذریعہ کی جا رہی تدابیر اور امور کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ ¿ نقل وحمل عوام سے وابستہ محکمہ ہے اور عوام کا سب سے زیادہ آنا-جانا یہاں لگا رہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس بیماری سے بچاو ¿ اور جوکسی -بیداری ہی اس کا علاج ہے۔
جناب کٹاریہ نے معائنہ کے دوران پایا کہ داخلہ دروازہ پر مسافروں کو سینیٹائز کرنے کےلئے سینیٹائیزر رکھا گیا ہے اور تمام مسافر اس کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوںنے دیکھا کہ بس اسٹینڈ، سیٹ، بینچ اور باتھروم وغیرہ کو مسلسل صاف کا جراثیم سے پاک کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے بسوں کے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں سے توقع کی ہے کہ وہ مسافروں کو مسلسل کورونا وائرس سے بچاو ¿ کے بارے میں بتاتے رہیں گے۔
وزیر موصوف نے کہاکہ یوپی ایس آر ٹی سی عوامی بیداری اور صفائی کے توسط سے کرونا وائرس کو برھنے سے روکنے کےلئے موجودہ حالات میں کافی بہتر کوششیں کی جا رہی ہےں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ہندوستانی تہذیب و ثقافت کو اختیار کرتے ہوئے ہاتھ جوڑکر لوگوں کا استقبال کرنا چاہئے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرنا چاہئے،کیونکہ ایک-دوسرے کو ہاتھ لگانے سے بھی اس مرض کے پھیلنے کا امکان ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی