کرامت پی جی کالج میں منعقد ’اخلاقی تعلیم روشنی‘ پروگرام میں  اخلاقی تربیت و تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی



-لکھنو  : 
مقامی کرامت حسین مسلم گرلس پی جی کالج میں گزشتہ روز اخلاقی تعلیمات پر مبنی ’روشنی‘ تقریب کے اختتام کے موقع پر زندگی میں اخلاقیات کی اہمیت پر طلباءنے دلچسپ پروگرام پیش کر موجودہ دور میں اخلاقیات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی اور مقرر خاص کے طور پر کرامت حسین مسلم گرلس انٹر کالج کی پرنسپل محترمہ عظمیٰ قدوئی موجود رہیں۔
مہمان خصوصی محترمہ عظمیٰ قدوئی نے اپنے خطاب میں آج کی مادیت پسند دور میں اخلاقی تعلیمات کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس سے قبل پروگرام کے چیف کوآرڈینٹر ڈاکٹر جہاں آرا نے ’روشنی درجات‘ پر روشنی ڈالی۔
اس اختتامی تقریب میں طلباءنے روشنی نغمے، نظم، غزل،عادت کے علاوہ کہانی، شاعری، نظم، پوسٹر میکنگ، سکوگن، مضمون نگاری وغیرہ مقابلوں میں حصّہ لیا۔ مہمان خصوصی نے طلباءکو اعزاز سے بھی نوازا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی