جامعہ میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت پر کانفرنس کا انعقاد

 



جامعہ صد سالہ تقریبات کی مناسبت سے این سی او آر ایم 2020 کی جانب سے ’روبوٹکس اینڈ میکٹرانکس‘کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد آل انڈیا کاونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے اشتراک سے عمل میں آیا۔3 مارچ 2020 کو، پروفیسر الیاس حسین، پر ووائس چانسلر، اجمعہ ملیہ اسلامیہ نے فیکلٹی آف انجینئرنگ کے آڈیٹوریم میں اس کا افتتاح کیا۔
افتتاحی خطبہ پروفیسر دلیپ این مالکھیڈے، ایڈوائزر -1 اے آئی سی ٹی ای، نئی دہلی نے دیا، جس میں انہوں نے ہندوستان کی تکنیکی ترقی میں انجینئرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات کو بھی دہرایا کہ موجودہ وقت میں روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، نینو ٹکنالوجی جیسے خصوصی کورسز پر زور دینے کی بات کہی۔
 پروفیسر سوڈیپو مکھرجی، ڈین، انجینئرنگ فیکلٹی، آئی آئی ٹی - دہلی نے روبوٹ کی مختلف اقسام کو بیان کیا اور میچاٹروکس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی اسد رضوی، جی ایم ماروتی سوزوکی لمیٹڈ، گروگرام نے آٹوموٹو سیکٹر میں روبوٹکس کی ضرورت اور اس کے استعمال کے بارے میں گفتگو کی اور کانفرنس کے موضوع کو صنعت کے نقطہ نظر سے نقطہ اتصال قرار دیا۔
اس تقریب کی صدارت میکینکل انجینئرنگ کے شعبہ کے سربراہ پروفیسرعمران خان نے کی۔ کانفرنس کی رپورٹ پروفیسر محمد صہیب نے کی۔ پروفیسر ابراہیم، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اس کے سرپرست تھے۔ کانفرنس کے کنوینر پروفیسر صباح خان شریک کنوینرز، آرگنائزنگ کمیٹی  نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
دو روزہ کانفرنس میں 5 متوازی اور 2 مکمل سیشن ہوئے  جس میں 80 سے زائد مقالے پیش کیے گیے۔ جس میں ماہرین نے کانفرنس میں میکاٹانکس اور اس کی ایپلی کیشنز، روبوٹکس اور اس کی ایپلی کیشنز، بایو میڈیکل انجینئرنگ میں روبوٹکس جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
کانفرنس کا اختتام 4  مارچ کو کانفرنس  کے چیئر پروفیسر صہیب کے خصوصی خطاب سے ہوا، مہمان خصوصی  آر اے خان، مکینیکل  انجینئرنگ اور پروفیسرایس ایم ایچ عادل، ڈائریکٹر جی ای ای ڈی سیمولیشن پرائیوٹ لمیٹڈکے ہاتھوں توصیفی اسناد  اور ایوارڈتقسیم  کیے گیے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی