تو کروناکی وجہ سے چھوٹا ہوگا خطبہ 


کورونا وائرس سے حفاظت کی ایڈوائزری


اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے چیرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿ نے کورونا وائرس جیسی ”عالمی وبا“ سے حفاظت کے سلسلے میں درج ذیل ایڈوائزری جاری کی ہے:
۱- نماز جمعہ بڑی مسجدوںکے بجائے اپنے محلے کی مسجدوں میں ادا کریں۔
۲- بچے اور عمر رسیدہ افراد احتیاطاً نماز جمعہ اور دیگر نماز مسجد کے بجائے گھروں پر ادا کریں۔
۳- جن لوگوں کو کھانسی، نزلہ، زکام یا بخار ہو تو وہ نماز جمعہ اور دیگر نمازیں گھروںپر ادا کریں۔
۴- ائمہ کرام سے گزارش ہے کہ نماز جمعہ سے قبل مسنون عربی خطبہ مختصر طور پر دیں۔
۵- ائمہ مساجد سے یہ بھی اپیل ہے کہ تمام نمازوں خصوصاً نماز جمعہ میں اپنی قوم، ملک اور پوری دنیا سے اس موذی مرض کی حفاظت کی خصوصی دعائیں کریں۔
۶- تمام لوگ اس ملک مرض سے بچاﺅ کی جو احتیاطی تدبیریں ڈاکٹروں اور حکومت نے بتائی ہیں ان پر پوری طرح عمل کریں۔
۷- مسجدوں میںکوئی بڑا جلسہ یا پروگرام بہ طور احتیاط ان دنوں میں نہ کریں۔
۸- صدقات اور خیرات میں اضافہ کیا جائے۔
۹- وضو اور غسل کا زیادہ اہتمام کیا جائے۔
۰۱- اپنی، اپنے گھر اور محلے میں صفائی ستھرائی اور پاکیزہ غذا کا خاص طور پر خیال رکھا جائے۔
 یاد رکھیے! کورونا وائرس ایک بیماری ہے اس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیںبلکہ اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی