جامعہ میں کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے لیکچر


 

ڈینٹسٹری کی فیکلٹی نے’موجودہ منظر نامہ، روک تھام اور کنٹرول کے لئے حکمت عملی‘کے عنوان سے آج کوڈیوڈ 19 (کورونا وائرس) پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر پون کمار (ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈی جی ایچ ایس اور او ایس ڈی، وزیر صحت، ریسورس پرسن،دہلی نے اس پر روشنی ڈالی۔

 یہ پروگرام فیکلٹی آف ڈنٹسٹری کی لائبریری میں منعقد ہوا جس میں، تدریسی اور نان  تدریسی عملہ کے علاوہ طلباء نے  شر کت کی۔

 ڈاکٹر پون کمار نے مشورہ دیا کہ سبھی کو کسی بھی قسم کی سوشل میڈیا پوسٹوں پر یقین کرنے کے بجائے صرف وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ویب سائٹ  https://mohfw.gov.in/diseasealerts/novel-corona-virus ملاحظہ کرنا چاہئے۔

اس لیکچر میں فیکلٹی آف ڈینٹسٹری اور سی ایم او انصاری ہیلتھ سینٹر کے لگ بھگ 200 کے قریب طلباء اور تدریسی اور نان تدریسی عملہ موجود تھے۔

ایسے لیکچرز  کا انعقاد دوسرے فیکلٹیوں میں بھی  کیا جایے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی