وزیر اعلی کو کمیونٹی کچن کے معئینے میں کیا ملا،دیکھۓ

 



 وزیر اعلیٰ نے مہا نگر واقع کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں مہا نگر واقع کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ضلع مجسٹریٹ لکھنو ¿ جناب ابھیشیک پرکاش سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ مقامی انتظامیہ کے ذریعہ کمیونٹی کچن چلایا جارہا ہے جس کا مقصد لاک ڈاو ¿ن سے متاثرہ غریب اور کمزور طبقوں کو کھانا مہیا کرانا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ فی الحال ضلع میں 14 کمیونٹی کچن چلائے جارہے ہیں۔ تمام باورچی خانے میں معاشری فاصلہ اور صد فیصدصفائی کے معیارات کے مطابق کھانا تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن لکھنو ¿ کی 32 گاڑیوں سمیت 42 گاڑیوں کے ذریعے شہر کے مختلف نشاند شدہ مقامات پر مختلف کمیونٹی کچن میںتیارکیا گیا کھانا ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ تمام کمیونٹی کے کچنز میںآک 60000 افراد کے لئے کھانا تیار کیا جارہا ہے۔
کمیونٹی کچن میں تیار کیا گیا کھانا تقسیم کرنے کے لیے خواہشمند رضاکار اس انتظام کے لئے نامزد نوڈل افسران ،جناب ویبھو مشرا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، لکھنو ¿ (مالیات اور ریونیو) اور جناب اندرمنی ترپاٹھی سٹی کمشنر لکھنو ¿ کے سی یو جی نمبرپر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لکھنو ¿ ( مالیات اور ریو نیو ) کا سی یو جی نمبر 9415005004 ہے اورسٹی کمشنر لکھنو ¿ کا سی یو جی نمبر 9761031974 ہے۔
لاک ڈاو ¿ن مت میں متاثرہ افراد کی مدد کے لئے کوئی بھی شخص اپنی مرضی سے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کھاتہ نمبر -10863771217 ، آئی ایف ایس سی کوڈ-ایس بی آئی این 0000125 ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، لکھنو ¿ مین برانچ ، حضرت گنج میں امدادی رقم جمع کرسکتے ہیں۔


جدید تر اس سے پرانی