کورونا کے پیش نظر آن لاین کلاسیز پر زور

 



اے ایم یو کے سبھی شعبوں میں آن لائن کلاسیز کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی پر زور
علی گڑھ، : کووِڈ -19 کی وبا کے پیش نظر حکومت ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر نافذ کئے گئے لاک ڈاو ¿ن کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے طلبہ و طالبات کے تعلیمی کیریئر کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ سبھی فیکلٹیوں، شعبوںاور سنٹروں میں آن لائن کلاسیز کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اساتذہ و طلبہ اس میں بھرپور حصہ لیں گے۔ 
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں پیر کو فیکلٹیوں کے ڈین اور پرنسپلوں کی ایک مشاورتی میٹنگ ہوئی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ طلبہ و طالبات کا تعلیمی کیریئر کم از کم متاثر ہونا چاہئے۔ میٹنگ میں اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ سبھی اساتذہ اس بحران کے وقت میں طلبہ کے مفاد میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں گے۔ 
 چونکہ یہ صحت عامہ کا مسئلہ ہے اس لئے تعلیمی سرگرمیاں اور کلاسیز یوجی سیوزارت فروغ انسانی وسائل کی ہدایات کے مطابق شروع ہوں گی۔ تاہم سبھی فیکلٹیوں اور شعبوں میں آن لائن کلاسیز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اساتذہ و طلبہ کو اس بات کی ترغیب دی جائے گی کہ وہ آن لائن کلاسیز میں شامل ہوں۔ اس معاملے کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا


جدید تر اس سے پرانی