وزیر اعلیٰ نے بلند شہر کے ایم ایل اے ویریندر سنگھ سِروہی کے انتقال  پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا


  لکھنو : 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بلندشہر ودھان سبھا حلقہ کے ایم ایل اے جناب ویریندر سنگھ سِروہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔
ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ جناب ویریندر سنگھ سِروہی ایک عوامی مقبولیت کے حامل عوامی نمائندے تھے۔ وہ ہمیشہ اپنے علاقہ کی ترقی کےلئے تیار رہتے تھے۔ سماج کے غریب اور کمزور افراد کi فلاح و بہبود کےلئے وہ اہمیشہ کوشاں رہے۔ جناب سِروہی کے انتقال سے عوام نے اپنا ایک حقیقی خیرخواہ اور پارٹی ایک وقف لیڈر سے محروم ہو گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بھگوان سے آنجہانی کی آتما کی شانتی کےلئے دعا کرتے ہوئے متوفی کے اہل خانہ کے تئیں اپنی دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی