گوتم بدھ نگر ، میرٹھ اور غازی آباد کے کے انتظامیہ کو وزیر اعلی نے کیا دیا حکم

 



بین محکمہ جاتی تال میل کے ساتھ تمام نوڈل افسران اپنی ذمہ داری کے فرائض ادا کریں: وزیر اعلیٰ
محکمہ صحت ضلع گوتم بدھ نگر ، میرٹھ اور غازی آباد کے لیے کمیٹی بنا کر کام کریں
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیریوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تمام نوڈل افسران کو بین محکمہ جاتی تال میل کے ساتھ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ نوڈل افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ لاک ڈاو ¿ن سے متاثر شخص کا فون ضرور ریسو کیا جائے۔ متاثرہ شخص کے مسائل کا مناسب حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ نوڈل افسران حکومت کو تفصیلی رپورٹس فراہم کرائیں۔ نیپال میں پھنسے ریاست کے باشندوں کے مسائل کے حل کرنے کے لئے ،مرکزی وزارت خارجہ کے ساتھ نیپال مرکزی وزارت برائے امور خارجہ کے ساتھ بات چیت کرکے موثر کارروائی کی جانی چاہئے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کوویڈ 19 کے سلسلے میں قائم کمیٹیوں کے صدور کے ساتھ کورونا وائرس کے کنٹرول کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاو ¿ن نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو کسی بھی حالت میں بھوکانہ رہے ۔ اس کے لیے ہر ضلع میں کمیونٹی کچن چلائے جائیں اور ضلع مجسٹریٹ کی تشکیل کردہ ٹیم اس کا معائنہ کرے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ افراد جو پچھلے تین دن میں باہری ریاستوں کے باہر سے آئے ہیں ان کی شناخت کی جائے اور انھیںکوارنٹائن کرایا جائے۔ اس مقصد کے لئے ہر ضلع میں شیلٹر ہوم استعمال کیے جائیں۔گاو ¿ں میں پچھلے تین دنوں میںآنے والے لوگوں کی صحت کی جانچ پڑتال کو ضرورت کے مطابق ہوم کوارنٹائن کرایا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ گوتم بدھ نگر ، میرٹھ اور غازی آباد اضلاع کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے کر کام کریں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاو ¿ن کے دوران کوئی بھی سڑک پر نہیں رہے گا۔ پبلک ایڈریس سسٹم میں لوگوں کو معاشرتی فاصلہ کی اہمیت اور محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط سے آگاہ کرنا چاہئے۔ لوگوں کو جہاں ضروری ہو منزل تک پہنچنے کے لئے سینیٹائزبس کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائر کٹر جنرل پولیس یہ یقینی بنائے کہ پولیس کے تمام اہلکاروں کو ماسک ، دستانے اور سینیٹائزر دستیاب ہو۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فیکٹریوں کے چلانے میں ، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہاںکوئی کورونا متاثرین نہ ہوں نیز معاشری فاصلہ کی بھی پیروی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملوں کوچالو رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرپلس دودھ دہی ، گھی ، مکھن اور دودھ پاو ¿ڈر بنانے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، زرعی پروڈکشن کمشنر جناب آلوک سنہا ، انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل کمشنر جناب آلوک ٹنڈن ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم جناب اونیش کمار اوستی ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ،ڈائر کٹر اطلاعات جناب شیشیر سمیت سینئر عہدیدار موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی