ٹیکسٹائلس پارکوں کے قیام پر انٹریسٹ سبسڈی کی سہولت

 



ٹیکسٹائلس پارکوں کے قیام پر انٹریسٹ سبسڈی کی سہولت
اترپردیش حکومت نے ریاست میں کپڑا صنعت یونٹوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کےلئے اور زیادہ سے زیادہ روزگار وضع کی نظریہ سے مختلف قسم کے انٹریسٹ سبسڈی کی مختلف اسکیموں کو منظوری دی ہے۔ اس میں ٹیکسٹائل صنعتی اداروں اور پارکوں کےلئے زمین لاگت سبسڈی، اندرونی بنیادی سہولیات کے فروغ کےلئے سود سبسڈی اور ٹیکسٹائل پارکوںاداروں میں اسٹاف کوارٹرہاسٹلڈورمیٹری کی تعمیر کےلئے سود سبسڈی جیسی متعدد اسکیمیں شامل ہیں۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل جناب رمارمن نے اترپردیش ہینڈلوم، پاورلوم، سلک، ٹیکسٹائن اینڈ گارمینٹنگ پالیسی-2017میںٹیکسٹائل پارکوں کو منظور سہولیات کے سلسلہ میں ضروری گائڈ لائن جاری کیں ہیں۔ اس کے تحت ٹیکسٹائل پارک کے قیام کےلئے زمین خریدنے کے واسطے قرض پر واجب الادا سالانہ سود کی بھرپائی کی جائےگی۔گوتم بدھ نگر کو چھوڑ کر باقی سبھی ضلعوں میں یہ سہولت فراہم ہوگی۔ بھرپائی کی رقم سالانہ سود کی 50فیصد سات برسوں میں ادا ہوگی۔ زمین خریدنے کےلئے رائج سرکٹ ریٹ پر زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ روپئے سالانہ سبسڈی دینے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
گائڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ پارکوں کے قیام میں ان سہولیات کو حاصل کرنے کےلئے اہلیت بھی کا بھی تعین کیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل پارک کم ازکم 25ایکڑ رقبہ میں قائم ہونا چاہئے۔ پارک کےلئے زمین کا رجسٹریشن اسپیشل پرپس وہیکل(ایس پی پی) کے نام پر ہونا چاہئے۔ پارک میں کم از کم 25یونٹس قائم ہوں۔ٹیکسٹائل پارک کے قیام کےلئے متعلقہ محکموں سے این او سی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی