اترپردیش میں سلم ری-ڈیولپمنٹ پالیسی جلد


ریاست میں جھگّی-جونپڑی(سلم) میں رہنے والی عوام کو بہتر زندگی گزارنے، روزگار اور رہائش فراہم کرانے کےلئے ریاستی حکومت پابند عہد ہے۔ اسی سلسلہ میں وزیراعظم رہائشی اسکیم(شہری) کے تحت ان-سی ٹو سلم ری-ڈیولپمنٹ(ISSR)کی ڈرافٹ پالیسی حکومت کے ذریعہ دی گئی ہدایات کے ضمن میں تیار کی گئی ہے، جس کا بلدیاتی ادارہ ڈائرکٹریٹ میں ڈائرکٹر-سوڈا کے ذریعہ وزیر شہری ترقیات، پارلیمانی امور نیز شہری روزگار اور انسداد غریبی پروگرام محکمہ کے سامنے پریزنٹیشن دیا گیا تھا۔مذکورہ پریزنٹیشن میں وزیر موصوف کے ذریعہ دی گئی ہدایات اور مشوروں پر عمل کرتے ہوئے مختلف نکات کو پالیسی میں شامل کرتے ہوئے ترمیم شدہ مسودہ تیار کیا گیا، جس کا آج دوبارہ وزیر شہری ترقیات جناب آشوتوش ٹنڈن کے سامنے پریزنٹیشن دیا گیا۔وزیر موصوف نے ڈرافٹ پالیسی کو حتمی شکل دینے کےلئے سخت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ایک ہفتہ میں میٹنگ کر پرائیویٹ ڈیولپرس کی حصّہ داری میں اضافہ کےلئے ضروری نکات پر تبادل خیال کےلئے افسران کو ہدایت دی۔
میٹنگ میں سلم میں رہنے والی عوام کے معیار زندگی کو بڑھانے کےلئے تیار کی گئی پالیسی کو آخری شکل دینے کےلئے وزیر موصوف کے ساتھ جناب دیپک کمار، پرنسپل سکریٹری رہائش اور شہری منصوبہ بندی، شہری ترقیات اور شہری روزگار اور انسداد غریبی پروگرام محکمہ ڈاکٹر کاجل، ڈائرکٹر مقامی بلدیاتی ادارہ ڈائرکٹریٹ جناب امیش پرتاپ سنگھ ، ڈائرکٹر سوڈا نیز دیگر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی