دبکھے لکھنو میں تبن برس میں یوگی نے کیا کی

 


ا
لکھنو ¿ کے انچارج وزیر سریش کمار کھنہ نے
 موجودہ حکومت کی تین سال کی کامیابیوں پر پریس کانفرینس کی
ریاست کے وزیر مالیات، طبّی تعلیم اور پارلیمانی امور نیز لکھنو ¿ کے انچارج ویزرجناب سریش کمار کھنہ نے آج یہاں کلکٹریٹ واقع اے پی جے عبدالکلام آڈیٹوریم میں میڈیا نمائندوں سے بات-چیت کرتے ہوئے کہاکہ اترپردیش حکومت نے اپنے تین سال کی مدت کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے، اس مدت میں ریاستی حکومت نے ریاست میں بہتر نظم و نسق اور منظم اقتدامات کی ایک مثالی پیش کی ہے۔ گزشتہ بین برسوں میں ریاست کی ترقی کےلئے نہ صرف بہتر انفرااسٹرکچر کے واسطے نئی اسکیمیں شروع کی گئیں ہیں بلکہ نہیں پورا کرتے ہوئے ریاستی عوام کو اس سے مستفید بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میںلکھنو ¿ جو دارالحکومت ہے میں سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے فرد کو اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کےلئے مخصوص کوششیں کی جارہی ہیںاور اس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ ضلع لکھنو ¿ کے ہر اسمبلی حلقہ میں کرائے گئے کاموں سے متعلق ضلع کی مختلف ترقیاتی اسکیموں پر مبنی ایک پیش رفت کتابچہ بھی شائع کیا گیا ہے۔
جناب سریش کمار کھنہ نے کہاکہ لکھنو ¿ میں ہی نہیں بلکہ ریاست کے تمام اضلاع میں بنیادی سہولیات کو فروغ دیا گیا ہے اور عوامی بہبود سے متعلق اسکیمیں کو فعال کر باشندگان ریاست کو فیضیاب کیا جا رہا ہے۔ان ترقیاتی کاموں میں سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور ان کی کشادہ کاری، پلوں کی تعمیر، انڈرپاس، سب وے، فلائی اوور، قومی شاہراہ، فور لین، ریلوے لائن، متبادل راستہ، ایئرپورٹ،انٹرلاکنگ، نالیوں کی تعمیر، رابطہ سڑکیں، اسمارٹ سٹی، سٹی سرویلانس سروس، اسمارٹ پارکنگ، زیرو ٹالرینس، طبّی سہولیات، اسمارٹ اسٹریٹ لائٹنگ، بس سروسیز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، اسکاڈا سسٹم، گاڑیوں کی جی پی ایس ٹریکنگ، آٹومیٹک چالان سسٹم، اسپیڈ وائلیشن سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے بتایاکہ اس کے علاوہ ریاست میں نظم ونسق کو بہتر اور موثر بنانے کےلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔تعلیم کے شعبہ میں قابل ذکر تبدیلیاں کر اس شعبہ کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔اسی طرح توانائی کے شعبہ میں بہترین کارکردگی کرتے ہوئے لکھنو ¿ میں ہی نہیں بلکہ ریاست کے تمام بڑے شہروں میں 24گھنٹہ بجلی فراہم کرائی جا رہی ہے اور بجلی کی چوری روکنے کےلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔کاشتکاروں کےلئے آبپاشی کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔ خاص طور پر بندیل کھنڈ جیسے علاقوں میںجہاں پانی کی مارا-ماری ہے، وہاں پانی کی موجودگی کو وافر مقدار میںیقینی بنایا گیا ہے۔
اسی طرح اسٹینڈ -اپ انڈیا، اوڈیایف، اوڈیاوپیجیسی متعدد اسکیمیں شروع کر ریاست کا نام نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں روشن کیا ہے، جس سے اترپردیش ریاست کا نام لوگ فخر کے طور پر لیتے ہیں اور یہاں کاباشندہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔پریس کانفرینس کے دوران وزیر موصوف نے کہاکہ وزیراعظم فصلی بیمہ اسکیم کے تحت ایک بڑی تعداد میںریاست کاشتکاروں کو مستفید کیا گیاہے۔پریس کانفرینس کے بعد وزیر انچارج نے مائی سٹی لکھنو ¿ایپ کو لانچ کیا۔ اس دوران ایم ایل اے کینٹ جناب سریش تیواری، ایم ایل اے بی کے ٹی جناب اویناش ترویدی، ایم پی پرتیندھی دواکر تریپاٹھی، لکھنو ¿ ضلع مجسٹریٹ جناب ابھیشیک کرکاش، چیف ڈیولپمنٹ افسر جناب منیش بنسل اور دیگر افسران نیز ملازمین موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی