ورلڈ بینک نے ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعہ



 یوپی ڈبلیو ایس آر پی پروگراموں کا عمیق جائزہ لیا
ریاست کے محکمہ ¿ جل شکتی کے تحت محکمہ ¿ آبپاشی کی اولالعزم عالمی بینک امداد یافتہ پروجیکٹ اترپردیش واٹر سیکٹر ری-اسٹرکچرنگ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلہ کی پیش رفت کا جائزہ کل پیکٹ آڈیٹوریم میں ویڈیو کانفرینسنگ کے توسط سے ورلڈ بینک ٹیم لیڈر کے ذریعہ کی گئی۔ ورلڈ بینک ٹیم لیڈر نے دہلی واقع اپنے قومی دفتر سے ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعہ پیکٹ انسٹی ٹیوٹ کے سبھی کارگزار محکموں کے ماہرینافسران سے توقع کی ہے کہ وہ معینہ مدت میں طے شدہ پیمانوں کے مطابق سبھی کاموں کو پورا کریں۔
ورلڈ بینک ٹیم لیڈر آئی جے ایس براڈنے اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور وزیر جل شکتی کی توقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں آبی ذخیرہ اندوزی، آبی تحفظ، آبی حوصلہ افزائی نیز آبی جمع خوری کےلئے کارگر حکمت عملی تیار کی جائے، جس سے اترپردیش اس شعبہ میں ملک کی پہلی ریاست بن سکے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ دورہ کے دوران انہوںنے اس ضمن میں وزیراعلیٰ کے اقتصادی مشیر جناب کے بی راجو سے تفصیلی سے بات کی تھی۔ اس ضمن میں انہوںنے یقین بھی دلایا گیا تھا کہ جلد ہی محکمہ ¿ جل شکتی کے ذریعہ اس سمت میں انکلوسیو واٹر پروٹیکشن کا ایکشن پلان تیار کیا جائےگا۔
پارٹیسیپنٹ ایریگیشن مینجمنٹ کے تحت پروجیکٹ کے بیتوا، شاردا سہایک، رام گنگا اداروں کے ذریعہ 29778کلابا کمیٹیوں اور 1358الپکا کمیٹیوں، 227رجبہا کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے اور رام گنگا ادارہ میں 743اپلکا اور168رجبہا بیتوا ادارہ میں 40اپلکا اور 4رجبہا اور شاردا سہایک ادارہ میں 24الپکا اور 16رجبہا سطح کی کمیٹیوں کو نہر مینجمنٹ (ایریگیشن مینجمنٹ) کا کام منتقل کیا گیا ہے اور باقی کمیٹیوں کو منتقل کرنے کی کارروائی تیزی پر ہے۔
٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی