غیرملکی السنہ شعبے کے پانچ طلبہ کو نامور سافٹ ویئر کمپنی نے منتخب کیا

 



 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ غیرملکی السنہ میں چینی زبان میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورس کے پانچ طلبہ کو چنئی کی سافٹ ویئر کمپنی ’زوہو کارپوریشن‘ نے کسٹمر سکسیز انجینئر کے عہدے کے لئے منتخب کیا ہے۔ ان طلبہ کا انتخاب کیمپس پلیسمنٹ پروگرام کے دوران عمل میں آیا۔


                دریں اثناءمسٹر محمد سہیل (گلوبل ہیڈ، رِکروٹمنٹ )، مسٹر نٹراجن (سینئر ایسوسی ایٹ، ایچ آر)، مسٹر پیرامَل (ممبر، لیڈر شپ اسٹاف) اور مسٹر سائی وینکٹ (پری سیلس منیجر) پر مشتمل کمپنی کے اہلکاروں نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے اے ایم یو آمد پر کمپنی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں یادگاری نشان پیش کیا ۔


                اس موقع پر ٹریننگ و پلیسمنٹ افسر مسٹر سعد حمید کے ہمراہ موجود پروفیسر محمد گلریز (فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز) نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ منتخب طلبہ میں مسٹر جاوید خاں، مسٹر تنزیل الرحمٰن، محمد سیف، محمد آصف اور محمد انس شامل ہیں جنھیں سات لاکھ کے سالانہ پیکیج کی پیشکش کی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی