وزیر اعلیٰ نے قومی سیمینار-مشن ترغیب اور سی ایس آ ر کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کیا

 



وزیر اعلیٰ نے قومی سیمینار-مشن ترغیب اور سی ایس آ ر
کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کیاسماجی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے پورے ملک میں یکساں تعلیم کی ضرورتل


کھنو ئ


اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ایک استاد کے اندر تمام خوبیاں ہونی چاہئے۔ استاد ملک کی قسمت کا کاتب ہوتا ہے۔ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے اساتذہ کی ایسی سیریز ہونی چاہئے، جس سے وہ اپنے سامنے آنے والے چیلنجوں سے فرار کے بجائے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہو سکیں۔ ہر استاد کو آچاریہ چانکیہ کی مثال رکھتے ہوئے خود کو تیار کرنا چاہئے۔ آچاریہ چانکیہ نے ہندوستان کو اس وقت دنیا کی ایک عظیم طاقت کے طور پر قائم کیا تھا۔ ملک کوسنہرے دور میں پہنچانے والے آچاریہ چانکیہ کا جذبہ ایک استاد کا آیڈیل ہونا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں دو روزہ قومی سیمینار-مشن ترغیب اور سی ایس آرکانکلیو کے افتتاحی پروگرام کوخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے پورے ملک میں یکساں تعلیم کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ کو مردم شماری کے کام سے جڑنا چاہئے۔ مردم شماری کے کام سے اساتذہ کے پاس ایک ایک شخص کا ڈیٹاہوگا، جس سے وہ اپنے درس و تدریس کے کام کومزید بہتر طریقے سے کرسکے گا۔ حکومت کے بین المحکمہ جات تال میل سے گزشتہ تین برسوں میں 50 لاکھ بچوں نے بیسک اسکولوں مےں داخلہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے وقت میں نواچاروں میں ہر ضلع میں جن اساتذہ کی پرفارمےنس اچھی ہو ان ہی کے نام صدر ایوارڈ کیلئے بھیجے جائیں۔ آج ضرورت ہے کہ اساتذہ کے لئے وقتاًفوقتاً رفرےشر کورس کرائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بیٹی بچاو ¿-بیٹی پڑھاو مہم کو رفتار دینے کے مقصد سے ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ کنیا سمنگلا اسکیم نافذ کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے ایک لڑکی کو مختلف مراحل میں کل 15000 روپئے کی رقم مہیا کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگن باڑی میں آنے والے بچوں کے لئے پری پرائمری نظام نافذ کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی، بیسک اسکولوں میں داخلہ کیلئے 05 سال عمر کی حد کو ختم کرنا ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع گورکھپور میں گےلےٹ اسپات نے بھی کچھ اسکولوں کو گود لے کر آپرےشن کایہ کلپ کے توسط سے اسکولوں کو بنیادی سہولیات سے لیس کیاہے۔ سی ایس آر فنڈ سے اسکول عمارتوں کی بلندکاری کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کی جانب سے ضلع چترکوٹ میں 45 اسکولوں میں اسمارٹ کلاس کیلئے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ خود میری جانب سے اپنا ایم ایل اے فنڈ کی رقم ضلع گورکھپور کے اسکولوں میں فرنیچر کا بندوبست کیلئے دستیاب کرایا گیا۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے اتر پردیش میں تبدیلی لانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے پیش نظر تعلیم کے بجٹ کو بڑھا یابھی گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے ریاست کو ایک ہی دن میں 28 پرائیوٹ یونیورسٹی دینے کا تاریخی کام کیا ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ ایک طالب علم کی مانند ہمیشہ سیکھنے کے رجحان جگائے رکھیں۔
وزیر مملکت برائے بیسک تعلیم (آزاد چارج) نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی موثر قیادت میں تعلیم کے میدان میں روزنئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ موجودہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ جس سے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
نیتی آیوگ کے صلاح کار جناب آلوک کمار نے کہا کہ صحت، تعلیم اور غذائیت پر توجہ دے کر ہی اعلی شرح نمو کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مشن ترغیب کے ذریعے تعلیم میں معیار قائم ہوا ہے۔ ریاستی حکومت تعلیم کے میدان میں اچھا کام کر رہی ہے۔
اس سے قبل، وزیر اعلیٰ نے ’مشن ترغیب‘ کے تحت اتر پردیش کو ترغیب دینے والی ریاست کے طور پر تیار کرنے کے لئے موجود لوگوں کو حلف دلایا۔
وزیر اعلی نے بیسک تعلیم کے سیکشن کے تحت بیداری کے نقطہ نظر سے ایل ای ڈی وین، نکڑ ناٹک پارٹی،بس برانڈنگ کو جھڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائے گئے اسٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری بیسک تعلیم محترمہ رینوکا کمار، ڈائریکٹر جنرل بیسک تعلیم جناب وجے کرن آنند سمیت اساتذہ و معزز شہری موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی