کرونا کے پیش نظر ہسپتال بھی رہیں گے یند، صرف یہ خدمات رہیں گی کھلی


کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مکمل احتیاط ضروری: وزیر اعلیٰ
  -لکھنو 
 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مکمل احتیاط ضروری ہے۔ اس کے پیش نظر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جا رہے انتظامات کے نفاذ میں عوامی تعاون کا اہم رول ہے۔ انہوں نے سبھی مذہبی رہنماو ¿ں اور پیشواو ¿ں سے کورونا وائرس کے کنٹرول کے لئے سماج میں بیداری پھیلانے کی گزارش کی ہے۔ اس سمت میں مختلف مذہب کے رہنماو ¿ں کی پہل کا انہوںنے خیرمقدم کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست کے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں سمیت ریاستی سرحد پر بڑے پیمانے پر چیکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے مالس کو بند کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی مذہبی، روحانی، سماجی، ثقافتی اور خوشی کی تقریبات کوآئندہ 02 اپریل، 2020 تک ملتوی کر دی جائے۔ شادی تقریبات میں مدعوئین کی تعداد کو 10 تک محدود رکھنے کی کوشش کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لکھنو ¿، نوئیڈا اور کانپور شہر کو سےنٹائز کیا جائے۔ محکمہ شہری ترقیات کے ذریعہ شہری علاقوں میں متواترفاگنگ کے بندوبست کویقینی بنایا جائے۔ اسکولوں اورکالجوں کوپوری طرح بند رکھا جائے۔ اسکولوں اورکالجوں کے پرنسپل اور منیجریہ یقینی بنائیں کہ آئندہ 02 اپریل، 2020تک غیر تدریسی عملہ بھی اسکول نہ آئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں غذائی اجناس سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیاءوافر مقدار میں موجودہےں۔ تمام ضلع مجسٹریٹ یہ یقینی بنائیں کہ ضروری اشیاءکی جمع خوری اور کالابازاری نہ ہونے پائے۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف ضروری اشیا ءایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ خریداری کے دوران لائنیں نہ لگےں۔کوروناسے بچاو ¿ کے لئے گلوس اور ماسک کا استعمال کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نجی شعبے کے اداروں اورسروس پروائڈرس کو اس کیلئے ترغیب دی جائے کہ جہاں تک ممکن ہو ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس نظام کو سرکاری محکموں اور اداروں مےں بھی ضرورت کے مطابق نافذ کیا جائے۔ تحصیل دیوس، سمادھان دیوس، سی ایم ہیلتھ فیئر اورجنتا درسن کا انعقاد02 اپریل، 2020 تک ملتوی رہے گا۔ انہوں نے پولیس کو پوری ریاست میں وسیع تر پیٹرولنگ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی مقام پر لوگ جمع نہ ہوں۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی خدمات فراہم کرائی جائےں گی۔ 31 مارچ، 2020 تک غیر ضروری او پی ڈی اور جانچ کو ملتوی رکھا جائے، جس سے اسپتالوں میں غیر ضروری بھیڑ جمع نہ ہو۔


جدید تر اس سے پرانی