پروفیسر حماد عثمانی کو انڈین اکیڈمی آف پین میڈیسن کی فیلوشپ سے نوازا گیا

 



 


علی گڑھ، : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پین کلینک کے کنسلٹنٹ انچارج پروفیسر حماد عثمانی کو انڈین اکیڈمی آف پین میڈیسن کی فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔ انھیں احمدآباد میں انڈین سوسائٹی فار اسٹڈی آف پین کی 35ویں سالانہ قومی کانفرنس میں مذکورہ فیلوشپ پیش کی گئی۔


                پروفیسر عثمانی نے پین مینجمنٹ کے موضوع پر گرانقدر علمی و طبی خدمات انجام دی ہیں جس کے اعتراف میں انھیں مذکورہ فیلوشپ سے نوازا گیا۔ انستھیسیالوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایس معید احمد نے پروفیسر عثمانی کو اس حصولیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی