یہاں منایا گیا ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے

 



ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج میں ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے منایا گیا


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج میں آج بروز جمعہ ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے منایا گیا۔


                ڈینٹل کالج کے پیریوڈونٹکس و پبلک ہیلتھ ڈنٹسٹری شعبہ کی جانب سے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری کی قیادت میں بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ہر عمر کے لوگوں میں منھ کا صحت مند ہونا پورے بدن کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ اس موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاط کے طور پر سوالنامے بھرواکر اوپی ڈی مریضوں کی اسکریننگ کی گئی اور ان کے ہاتھ سینیٹائز کئے گئے۔ مریضوں کو ہاتھ دھونے کا درست طریقہ بتایا گیا۔ انٹرن ڈاکٹروں نے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں ہی اسپتال آئیں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔


                اس موقع پر صدر شعبہ پروفیسر افشاں بی، پروفیسر این ڈی گپتا، ڈاکٹر ایم کے جندل، ڈاکٹر نیہا اگروال اور ڈاکٹر پرمود کمار یادو موجود تھے۔ انٹرن سِدرہ اعظم، ہمانی گپتا، سلونی چودھری، اسراءاحمد، ثانیہ اسحاق، سلمیٰ نصرت اور اسود خاں نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں سرگرم رول ادا کیا۔


جدید تر اس سے پرانی