پیڈیاٹرک و پریونٹیو ڈنٹسٹری شعبہ میں پروفیسر نکھل سریواستو کا توسیعی خطبہ

 



علی گڑھ، : ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے پیڈیاٹرک و پریونٹیو ڈنٹسٹری شعبہ کی جانب سے اے ایم یو صدی تقریبات کے حصہ کے طور پر ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر نکھل سریواستو (ڈین و پرنسپل، سوامی وویکانند سُبھارتی یونیورسٹی، میرٹھ) نے خراب یا مُردہ دانتوں کو دوبارہ زندہ یا مضبوط کرنے کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ ’نان وائٹل ینگ پرماننٹ ٹیتھ‘ کے علاج کے سلسلہ میں انھوں نے جدید تحقیق پر بھی روشنی ڈالی۔ توسیعی خطبے کے چیف کوآرڈنیٹر پروفیسر ایم کے جندل تھے۔ صدر شعبہ ڈاکٹر صائمہ یونس خاں پروگرام کی کوآرڈنیٹر تھیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی