شعبہ تاریخ نے کتابوں، رسائل و تصاویر کا اہم ذخیرہ حاصل کیا

 



، آرکیالوجی سیکشن میں لائبریری قائم، ریڈنگ روم کاآغاز


علی گڑھ، : آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے آگرہ سرکل کے سابق سپرنٹنڈنٹ آرکیالوجسٹ اور رضا لائبریری رامپور کے سابق ڈائرکٹر مرحوم ڈاکٹر وقار حسن صدیقی کے کنبے نے کتابوں، رسائل ، نقشوں، منصوبوں، مسودات (سلائڈ) اور تصاویر کا ایک اہم ذخیرہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سنٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبہ ¿ تاریخ کو عطیہ کیا ہے۔


                یہ پورا کلیکشن شعبہ ¿ تاریخ کے آرکیالوجی سیکشن میں رکھا گیا ہے ، جہاں پر ایک لائبریری قائم کی گئی ہے اور ریڈنگ روم بھی شروع کیا گیا ہے۔


                قابل ذکر ہے کہ آرکیالوجی سیکشن کا حال ہی میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ (آئی سی ایچ آر)، نئی دہلی کے چیئرمین پروفیسر اے جامکھیدکر اور پروفیسر ایمریٹس عرفان حبیب کی موجودگی میں افتتاح کیا تھا۔


                شعبہ ¿ تاریخ کے چیئرمین پروفیسر علی ندیم رضاوی نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں آرکیالوجی سیکشن نے دسویں، گیارہویں صدی کے جین مت، ویشنو اور شیو مت سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو سو آثار اور مجسمے حاصل کئے ہیں۔ آرکیالوجی سیکشن نے ایک بلیٹن اور دو جلدوں میں اپنا کیٹلاگ بھی شائع کیا ہے اور گزشتہ دنوں طلبہ کے لئے پہلی بار ایک ہفت روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا تھا۔


جدید تر اس سے پرانی