مختلف شعبوں میں بین الاقوامی یومِ مادری زبان منایا گیا


 


 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبوں میں بین الاقوامی یوم مادری زبان منایا گیا۔


                شعبہ ¿ تحفظی و سماجی طب (اجمل خاں طبیہ کالج) میں ڈاکٹر عمار ابن انور نے مادری زبان کی اہمیت و معنویت پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر اگر مریض کی مادری زبان سے واقف ہو تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا کیونکہ اس سے مریض کو سمجھنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر سیدہ ایمن مظہر نے بھی اظہار خیال کیا۔ صدر شعبہ پروفیسر روبی انجم نے مادری زبان کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے لئے مقامی زبان سے واقفیت کئی اعتبار سے کارآمد ہوتی ہے۔ آخر میں ڈاکٹر محمد اسلم نے اظہار تشکر کیا۔


                دوسری طرف بیگم عزیز النساءہال میں بین الاقوامی یوم مادری زبان پر مختلف پروگرام ہوئے ۔مادری زبان میں گلوکاری، تقریر وغیرہ کے مقابلے ہوئے۔ ہندی، اردو، پہاڑی، تمل، ملیالم، لداخی، کشمیری، بھوجپوری، مراٹھی، بنگالی اور آسامی زبان میں طالبات نے تقریریں کی۔ گلوکاری مقابلے میں سنجیدہ پروین اور دانیا نے مشترکہ طور سے اوّل انعام جیتا جب کہ ارتضیٰ دوسرے مقام پر اور زہرہ بتول تیسرے مقام پر رہیں۔


                 ثقافتی پروگراموں میں آسامی طالبات کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جو جُبین ناہر، مہناز الفاروق، کوثر، لطیفہ بیگم اور شبنم پر مشتمل تھی۔ نفیسہ سلطانہ نے دوسری پوزیشن اور لکشمی و سنجیدہ پروین کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مس علیشا اِبکار (لٹریری و کلچرل وارڈن انچارج) نے پروگراموں کی نظامت کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی