اربن ہیلتھ ٹریننگ سنٹر پر کورونا وائرس کے سلسلہ میں بیداری مذاکرہ


 


علی گڑھ، : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کی جانب سے اربن ہیلتھ ٹریننگ سنٹر (یو ٹی ایچ سی) پر کووڈ19 (کورونا وائرس) کے سلسلہ میں ایک بیداری مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔


                ٹریننگ سنٹر پر اوپی ڈی کے اوقات میں یہ مذاکرہ ہوا جس میں تیس سے زائد مریض تھے۔ سی ایم او انچارج ڈاکٹر صبوحی افضل نے لوگوں کو اپنے ہاتھ وقتاًفوقتاً دھونے، صفائی کا خیال رکھنے اور ملنا جلنا محدود کرنے کا مشورہ دیا تاکہ انفیکشن سے بچا جاسکے۔ مریضوں کو بتایا گیا کہ وائرس کس طرح پھیلتا ہے۔ لوگوں کویہ بھی دکھایا گیا کہ کس طرح صابن سے ہاتھوں کو آرام سے اور دیر تک دھونا ہے۔ اس موقع پر آٹھ انٹرن، 6ریزیڈنٹ ڈاکٹراور عملے کے دیگر لوگ موجود تھے


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی