انٹیگریٹیڈ سیمپل سروے کی دو روزہ تربیت شروع



-لکھنو 
مویشی پروری ڈائرکٹریٹ میں آج انٹیگریٹیڈ سیمپل سروے(آئی ایس ایس) کے تحت ریاست سطحی دو روزہ اسٹاٹسٹکس افسرس(Statistics Officers) کے تربیتی پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر یوپی سنگھ ڈائرکٹر مویشی پروری(انتظامیہ اور ترقیات) اور ڈاکٹر ایس کے شریواستو، ڈائرکٹر مویشی پروری( ڈیزیز کنٹرول اینڈ زون) کے ذریعہ کیا گیا۔ تربیت کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو بتایا گیا کہ آئی ایس ایس اسکیم کے تحت دودھ، انڈا، گوشت اور اوون پیداوار کا مقامی سروے کر ریاست میں مویشی مصنوعات کے اندازہ کا تخمینہ کیا جاتا ہے، جس کی بنیاد پر پیداوار میں اضافہ کےلئے ڈائرکٹریٹ پر مناسب منصوبہ تیار کیے جاتے ہیں اور مویشی پرور اپنی پیداوار بڑھاکر خود کفیل بن سکتے ہیں۔حکومت ہند اور انتظامیہ کے مطابق تمام سروے کے نتائج آن لائن فراہم کرائے جائیں گے تاکہ معلومات زیادہ سے زیادہ افراد تک کم وقت میں لوگوں تک پہنچا سکیں۔
ڈائرکٹر ، ڈیزیز کنٹرول اینڈ زون نے آئی ایس ایس کے اصل تصورخاکہ پر مذاکرہ کرتے ہوئے اس بات پرزور دیا کہ ڈیجیٹل دور میں تمام اطلاعات آن لائن ہونی چاہئے اور اسٹاٹسٹکس سیکشن میں توقع کی گئی ہے کہ سروے کا کام سائنسی طریقہ سے کیا جائے۔
تربیت حاصل کرنے والوں کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہردیو سنگھ یادو نے اسٹاٹسٹکس سے وابستہ افسرانملازمین سے توقع کی ہے کہ ہوہ اپنا کام پوری شفافیت کے ساتھ انجام دیں گے اور بروقت ڈائرکٹریٹ کو مطلع کرائیں گے۔ پروفیسر شیلا مشرا، ایچ او دی اسٹاٹسٹکس لکھنو ¿ یونیورسٹی اور ڈاکٹر وکرمادتیہ پانڈے، ایڈیشنل ڈائرکٹر ایکونامکس اینڈ نمبر ڈویژن کے ذریعہ سروے کا اصل خاکہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے سیمپل سلیکشن کے بارے میں بتایاگیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی