وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاون بندوبست کا جائزہ لیا

 



کورونا وائرس کو ویڈ19-پر کنٹرول کے لیے لاک ڈاو ¿ن بندوبست کو صد فیصد کامیاب بنانا ہو گا : وزیر اعلیٰ
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی نے کہا کہ کورونا وائرس کوویڈ۔19 پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاو ¿ن سسٹم کو صد فیصد کامیاب ہونا پڑے گا۔ اس کے پیش نظر لاک ڈاو ¿ن نظام کو مزید موثر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ پولیس کی گشت میں اضافہ کیا جائے۔
     وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کورونا وائرس کوویڈ 19 پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاو ¿ن نظام کے جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین دن میں ، دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے گاو ¿ں بھیجنے سے قبل ضلع سطح پر شیلٹر ہوم قائم کر کوارنٹائن میں رکھناجائے۔ ضرورت کے مطابق اسکولوں ،اجتماعی مراکز وغیرہ کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کیا جانا چاہئے۔ شیلٹر ہومز میں معاشرتی دوری کا پوری طرح خیال رکھاجائے۔ شیلٹر ہومز میں کھانے ، پینے کے پانی ، دوائیوں وغیرہ کا مکمل انتظام یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں شیلٹر ہومز میں لگائی جائے اور یہاں رکھے ہوئے افراد کی باقاعدگی سے تھرمل اسکیننگ کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف میڈیکل افسر کے علاوہ تمام اضلاع میں ایک سینئر افسر کو بھی انچارج تعینات کیا جائے۔ اس افسر کو متعلقہ ضلع میں کیمپ لگانا چاہئے۔ تعینات افسر کے ساتھ ایک ٹیم بھی مقرر کی جائے۔ نامزدافسران اور ٹیم کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں اچھی طرح سے منظم بھی کیا جانا چاہئے۔
     وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی پی ای کٹس اور ماسک وغیرہ کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے موثر سپلائی چین بنایا جائے۔ پی پی ای کٹس اور این 95 کے ماسک کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔ کورونا وائرس کوویڈ۔19 کو جانچنے کے لیے ٹیسٹنگ کٹس کی تعداد میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئیسولیشن وارڈاور کوارنٹائن الگ الگ بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے ریٹائرڈ ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائے ۔
    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت نامہ کے مطابق سامان کی نقل و حمل کو اجازت دی جانی چاہئے۔ نوڈل افسران کو تعینات کیا جائے اور سماجی دوری کے بعد منظم طریقے سے راشن تقسیم کیا جائے۔ راشن تقسیم کرنے والے مقامات پر سینیٹائزرز وغیرہ کا انتظام کیا جائے۔ بینکوں میں بھی سماجی فاصلہ کی پیروی کی جانی چاہئے۔
 وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام اضلاع میں ضروری اشیاءکی فہرست جاری کرکے سخت تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔ کمیونٹی کچن کے نظام کو مزیدکارگر بنانا جائے۔ ہر ضلع میں لازمی طور سے کمیونٹی کچن بنایا جائے۔ آٹے ، دالوں اور تیل ملوں کو چلایا جائے۔
     میٹنگ میں چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری نے بتایا کہ ریاست گجرات ، کیرل ، ہریانہ ، کرناٹک ، تمل ناڈو وغیرہ ریاستوں میں رہنے والے لوگوں کے کھانے رہائش وغیرہ کے مسائل کا تصفیہ کرایا گیا ہے۔کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا نے بتایا کہ مختلف اداروں سے کھانا حاصل کرنے اور تقسیم کرنے کے لئے ایک موبائل ایپ تیار بنایاجارہا ہے ۔ کمشنر انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ جناب آلوک ٹنڈن نے بتایا کہ فلور ملوں اور گیہوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ تعمیراتی کارکنوں کو مالی امداد دینے کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں ایک موبائل ایپ بنایارہا ہے ۔ جارہی ہے۔
 ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم جناب اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ منافع بخش عمل کو روکنے کے لئے تمام اضلاع میں ریٹ لسٹ کی جارہی ہے۔ اب تک 46 افراد کے خلاف ضروری اشیاءایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل نے کہا کہ وزیر اعظم غریب بہبود اسکیم کے مطابق ، ریاست میںمعذور اور بے سہارا خواتین کے لئے بھی مالی مددکا بندوبست کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ طبی کاموں میں مصروف ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایمبولینس ڈرائیوروں وغیرہ کو بھی ہندوستانی حکومت نے طبی اہلکاروں کے لئے اعلان کردہ 50 لاکھ روپے کی انشورینس اسکیم کے تحت مستفید ہوں گے
اس موقع پر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، انفارمیشن ڈائریکٹرجناب شیشیر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی