ڈاکٹر بدرالحسن کے انتقال پر وائس چانسلر کا اظہار رنج و غم



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے سابق سپرنٹنڈنٹ ، کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سابق استاد اور میڈیکل اٹینڈنس اسکیم کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر بدرالحسن کا منگل کو بھوپال میں انتقال ہوگیا۔ 
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر بدرالحسن کے انتقال پر رنج و غم کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عمدہ شخصیت کے مالک انسان اور ایک قابل ایڈمنسٹریٹر تھے جنھوں نے اے ایم یو میں خدمات انجام دیں۔ ان کی اعلیٰ صفات کے لئے انھیں ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔ 


جدید تر اس سے پرانی