کرونا وائرس کے لئے مختص بجٹ کے لئے اس تنظیم نے کی نرملا سیتارمن کی ستائیش


وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا کرونا وائرس کیلئے مختص بجٹ کا استقبال
نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کے آج کئی بڑے فیصلوں میں ایک فیصلہ جو کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری کیلئے جو رقم ملک گیر سطح پر مختص کیا ہے اس کا انجمن فرزندان ہند کے سرپرست اور بانی جناب گریش جویال نے استقبال کیا ہے۔ جناب گریش جویال نے کہا کہ مرکزی حکومت نرندر مودی سرکار اور خصوصا وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے جو اعلان کیا ہے یہ قدم لائق ستائش ہے اور ملک کے تمام غریب طبقوں کو اس کا بہتر راحت پہنچے گا۔ اس بات کی انجمن فرزندان ہند تمام ملک گیر سطح پر استقبال کرتی ہے۔
جناب گریش جویال نے تفصیلی طور پر بتایا کہ خط غربت سے نیچے 8.3 کروڑ خاندانوں کو تین ماہ کے لئے مفت ایل پی جی سلنڈر ملیں گے۔ جس سے 8.3 کروڑ بی پی ایل کنبوں کو فائدہ پہنچانے کی توقع ہے۔وزیراعظم اجوالہ یوجنا (Pradhan Mantri Ujjwala Yojana)کے خواتین کو اگلے تین ماہ تک مفت ایل پی جی سلنڈر دیئے جائیں گے۔خط غربت سے نیچے 8.3 کروڑ خاندانوں کو تین ماہ کے لئے مفت ایل پی جی سلنڈر ملیں گے۔ جس سے 8.3 کروڑ بی پی ایل کنبوں کو فائدہ پہنچانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ جن دھن اکاو ¿نٹ رکھنے والی خواتین کو اگلے تین ماہ تک ہر ماہ 500 روپئے کا ایکس گریشیا دیاجائیگا۔۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ، "ملک میں خواتین کے لئے 63 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس ہیں۔ انہیں ابھی10 لاکھ روپئے کا قرض ملتا تھا اب اسے بڑھا کر دوگنا یعنی 20 لاکھ رپئے کردیاگیاہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاو ¿ن ہے۔ اس لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے ملک کی معیشت کو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ ادھر وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے حکومت کی طرف سے بڑی راحت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو 1.70 لاکھ کروڑ کی رقم فراہم کی جائے گی۔ نرملا سیتارمن نے کہا کہ آج حکومت کے اعلان کے ساتھ ہی اگلے مہینوں میں بھوک نہیں رہنا ہوگا اور ان کے پاس پیسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کارکنوں کے لئے ان کے فلاحی فنڈ میں 31 ہزار کروڑ ہیں اور ساڑھے 3 کروڑ کارکنان ہیں۔ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ آفات سماوی کے لیے مختص فنڈس کے ذڑیعہ کورونا وباءکے سبب ہوئے لاک ڈاو ¿ن میں تعمیراتی مزدروں کو کی مدد جائیگی۔ اس رقم کا استعمال کرتے ہوئے ہم ریاستی حکومتیں ا نہیں فائدہ پہنچا سکتی ہے


جدید تر اس سے پرانی