جانےں اسلامک سنٹرنے کرونا پر کیا دیا مشورہ



کورونا وائرس ایک ”عالمی وبا“ ہے ۔ خوف زدہ نہ ہو احتیاط کریں
اسلامک سنٹر میں مذہبی رہ نماﺅں کی مشترکہ اپیل
لکھنو ¿،۸۱مارچ۔
مہلک کورونا وائرس ایک ”عالمی وبا “ہے۔ ہم سب کو اس کا مقابلہ بھر پور طریقے سے کرنا چاہیے۔ محکمہ صحت کے ذمہ داروں اور ڈاکٹروں نے اس مرض سے احتیاط اور بچاﺅ کے جو طریقے بتائے ہیں ان پر سنجیدگی سے عمل کرنا چاہیے۔
ان الفاظ کے ساتھ مذہبی رہ نماﺅںنے تمام شہریوں سے جذباتی اپیل کی کہ وہ اپنی، اپنی اولاد اور دیگر لوگوں کی صحت کی حفاظت کی خاطر وہ کام نہ کریں جن سے یہ موذی مرض مزید پھیلے۔ 
مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو ¿ نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوںپر سخت افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات وہدایات کے مطابق کوئی ایسی بیماری نہیںہے جس کی دوا خدا تعالیٰ نہ پیدا کی ہو۔رسول اکرمکی ہدایت ہے کہ اگر کوئی وبا پھیلے تو نہ وہاں جاﺅ اور نہ وہاں سے بھاگو۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت میڈیکل سائنس دانوں کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اس خٰطرناک بیماری سے بچاﺅ کی موثر دوا جلد از جلد بنائیں تاکہ انسانیت کی حفاظت کی جاسکے۔
مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ احتیاط بہترین علاج ہے۔ بیماری سے ڈرنے اور خوف زدہ ہونے کے بجائے اس کا علاج کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں صفائی اور پاکیزہ چیزوں کے کھانے کے جو احکام وہدایات ہیں ان پر پوری طرح عمل کرنا چاہیے۔
اس موقع پر مذہبی رہ نماﺅںنے درج ذیل نکات پر مشتمل قرار داد متفقہ طور پر منظور کی۔
٭ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس جو ایک موذی مرض ہے لیکن اس سے خوف زدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیںہے بلکہ اس سے باآسانی محفوظ رہا جاسکتا ہے اگر کورونا وائرس کے سلسلے میں ڈاکٹر اور حکومت کی طرف سے جو احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں ان پر تمام مذاہب کے ماننے والے اور پورا ملک عمل کرے۔
٭ جس کو بھی کھانسی، نزلہ، زکام یا بخار ہو اس کو چاہیے کہ اس کو پوشیدہ نہ رکھے بلکہ ڈاکٹر سے فوراً رجوع کرے۔
٭  پرائیویٹ ڈاکٹروں اسپتالوں اور پرائیویٹ پیتھالوجیز کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کا پورا ساتھ دیں اور ہر قسم کی سہولتیں مہیا کرائیں۔
٭ حکومت سے اپیل ہے کہ ماسک اور سینٹائزر کی بلیک مارکٹنگ پر روک لگائی جائے اور ان کو کم از کم قیمت پر عوام کو مہیا کرایا جائے ۔
٭ این جی اوز اور خدمت خلق میں سرگرم تنظیموں اور اداروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں آگے آئیں۔
٭ تمام مذہبی رہ نماﺅں سے اپیل ہے کہ اپنی اپنی عبادت گاہوں میں زیادہ بھیڑ نہ ہونے دیں۔ اس دوران میں کوئی بھی جلسہ یا پروگرام نہ کریں۔
٭ عوام سے خاص طور پر اپیل ہے کہ اپنے گھر، محلے اور اطراف میں صفائی ستھرائی پر خاص دھیان دیں۔
٭ تمام مذہبی رہ نماﺅں سے یہ اپیل ہے کہ اس بیماری سے بچاﺅ کے طریقوں کے سلسلے میں اپنے اپنے مذہب کے ماننے والوںکے درمیان بے داری پیدا کریں۔
٭ اس موقع پر تمام مذہبی رہ نماﺅں نے جو لوگ اس بیماری سے فوت ہوئے ہیں ان پر اپنے دکھ کااظہار کیا اور خدا سے اس بیماری سے پوری ملک اور پوری دنیا کی حفاظت اور جو لوگ اس سے متاثر ہیں ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
 اس قرار داد پر مندرجہ ذیل رہ نماﺅں نے دستخط کیے۔
  مولاناخالد رشید فرنگی محلی ،امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿،راجیندر سنگھ بگا، صدر لکھنو ¿پربندھک گرودوارہ کمیٹی،ڈنڈی سوامی دیوانندرجی،مہا کالیشور مندر لال کنواں،لکھنو ¿، شری مرلی دھر آہوجا(سندھی سماج)، صدر سندھی کاﺅنسل پریشد ، اترپردیش، آرڈی دیویدی، صدر آشیانہ پریوار،لکھنو ¿، بکھشوڈاکٹر اپنند(بودھ دھرم)راکیش جین، جین مندر، آشیانہ، پریوار، فادر ڈونالڈ ڈسوزا، عیسائی مذہب،مولانا نعیم الرحمن صدیقی، مولانا محمد مشتاق اور مولانا محمد سفیان نظامی 
 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی