اب یہ مقابلہ ہوا ملتوی



فیکلٹی آف لاءکی جانب سے نیشنل موٹ کورٹ مقابلہ ملتوی
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاءکے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے ’سرسید اینڈ سُرانا اینڈ سُرانا نیشنل کریمنل لاءموٹ کورٹ مقابلہ‘ کو کووِڈ-19 (کورونا وائرس) کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔ 
 ڈین فیکلٹی آف لاءاور موٹ کورٹ مقابلے کے نیشنل ایڈمنسٹریٹر پروفیسر ایم شکیل احمد صمدانی نے بتایا کہ یہ موٹ کورٹ مقابلہ 10تا 12اپریل ہونے والا تھا جسے ملتوی کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد اپریل کے آخر میں کیا جائے گا۔ پروفیسر صمدانی نے اس مقابلے میں حصہ لینے والی مختلف یونیورسٹیوں اور لاءکالجوں کی ٹیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ نئی تاریخوں کا انتظار کریں۔ 


جدید تر اس سے پرانی