ڈی ایس ڈبلیو کی قیادت میں ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو پر مشتمل ٹیمیںطلبہ کے مسائل کا حل نکالیں گی

 


 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے طلبہ و طالبات کے مختلف مسائل کے فوری حل کے لئے ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو اور اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو پر مشتمل ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔ یہ ٹیمیں متعلقہ اقامتی ہال کے پرووسٹ اور وارڈنوں کے ساتھ تال میل کرکے رہائش، ادبی و ثقافتی سہولیات ، ڈائننگ ہال، کینٹین، ریڈنگ روم، لینڈ اینڈ گارڈن، کھیل کی سہولیات وغیرہ سے متعلق طلبہ کی شکایات کا ازالہ کریں گی۔


                ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) پروفیسر مجاہد بیگ کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر نیر آصف کے ساتھ اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر سجاد عبدالرحمٰن، ڈاکٹر سید محمد یحیٰ اور ڈاکٹر انامیکا گپتا کی ٹیم کو ہادی حسن ہال، بیگم عزیز النساءہال، ندیم ترین ہال اور این آر ایس سی (نان ریزیڈنٹ اسٹوڈنٹس سنٹر) کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ پروفیسر نیر آصف کے ساتھ ایک دوسرے گروپ کو جو اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر محمد شمس الدین جعفری، انجینئر محمد عارف، ڈاکٹر سید محمد یحیٰ اور ڈاکٹر محمد دانش اعظمی پر مشتمل ہے ، سلیمان ہال، راس مسعود ہال اور محسن الملک ہال کی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے۔


                ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر شکیل احمد کے ساتھ اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر دستگیر عالم اور ڈاکٹر محمد دانش اعظمی کو محمد حبیب ہال، وقار الملک ہال اور سر ضیاءالدین ہال، اور اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر شکیب احمد، ڈاکٹر عبدالصمد اور انجینئر محمد عارف کو سرسید ہال (جنوبی)، سرسید ہال (شمالی)، آفتاب ہال اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔


                ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر اسماءعلی کے ساتھ اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر عبدالصمد، ڈاکٹر انامیکا گپتا اور انجینئر محمد عارف کو سروجنی نائیڈو ہال اور بی بی فاطمہ ہال کی ذمہ داری ، جب کہ ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر زیبا حسن کے ساتھ اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر محمد دانش اعظمی ، ڈاکٹر شکیب احمد اور ڈاکٹر انامیکا گپتا کی ٹیم کو عبداللہ ہال ، بیگم سلطان جہاں ہال اور اندرا گاندھی ہال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی