جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر کا پیغام

 




عزیز والدین!
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طرف سے خیر و عافیت کی دعائیں ، فطری طور پر آپ جامعہ اسکولوں میں پڑھنے والے اپنے لاڈلوں کے بارے میں تشویش اور پریشان ہوں گے کہ شدید متعدی بیماری کی وجہ سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ میں آپ کو یہ یقین دلانا چاہتی ہوں کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ کیمپس کے اسکولوں، عمارتوں اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی صفائی ستھرائی نیز آلودگی سے پاک فضا کو قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ خوف زدہ نہ ہوں، اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے گا۔
عام طور پر کورونا وائرس سانسوں سے نکلنے والے بخارات سے پھیلتا ہے۔ براہ کرم اپنے بچوں کو مشورہ دیں کہ وہ اس وائرس سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطے سے گریز کریں۔ نیز انہیں صلاح دیں کہ وہ اپنے ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھو تے رہیں اور سینیٹائزر (جراثیم کش کیمیکل)استعمال کریں۔ بلا دھوئے ہاتھوں سے اپنے منہ، ناک اور آنکھوں کو چھونے سے ا حتیاط برتیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کی علامات میں بخار، ناک بہنا، سانس لینے میں دشواری اور کھانسی وغیرہ شامل ہے۔ بخار، سانس کی دشواری،نزلہ اور بار بار چھینک آنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر آپ کے بچوں میں یہ پریشانی ہے تو براہ کرم اسکول کے پرنسپل کو آگاہ کریں تاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کیے جا سکیں ۔ اور انہیں ڈاکٹر کے مشورے سے بخار اور نزلہ کے لیے دوا دارو دیں۔ بخار اور سانس کی دشواریوں سے دوچار امتحان دینے والے طلباءکے لئے الگ بیٹھنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔
میں آپ سے گزارش کروں گی کہ اگر آپ کے بچے ہاسٹل یا کرائے کے کمروں میں مقیم ہیں تو اپنے بچوں سے قریب اور مستقل رابطے میں رہیں۔ میں طلبہ کے لئے اسکول کیمپس کو محفوظ اور صحتمند بنائے رکھنے کے لئے آپ کے تعاون کی طلب گار رہوں گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی