جامعہ تنازع : وسی کا طلبہ کے نام خط


سب سے پہلے میں آپ  کے لیے آپ کی  ایک صحت مند، مستحکم اور محفوظ زندگی کی خواہش کر تی ہوں۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ احتیاطی تدابیر، صحت مند عادات اور سرگرمیاں مہلک وائرس اور سنگین بیماری کے خلاف تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آپ خدا کی اعلی اور بہترین تخلیق ہیں۔ جسمانی، اخلاقی اور جذباتی تندرستی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے صحت مندانہ کاموں کیلئے موثر انداز میں عمل کر سکتے ہیں۔ صحت سے متعلق وجوہات کی بناء پر آپ کو سختی سے ہدایت دی جاتی ہے کہ ایک جگہ جمع نہ ہوں یا گروپوں میں نہ بیٹھیں۔ بہتر ہے کہ آپ سب اپنے گھروں میں رہیں، اپنے والدین اور سرپرستوں کا ساتھ پاکر آپ کے جسم، ذہن اور روح  کو توانائی ملے گی۔ آپ کو یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ مہلک بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور نا ہی لوگوں کے درمیان جائیں۔ یونیورسٹی کی چھٹی میں توسیع کا بھی امکان ہے۔

 

مہلک متعدی بیماری کا سبب بننے والے وبائی کورونا وائرس کے پھیلنے کے تناظر میں، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ نے پہلے ہی کلاسیں معطل کر دی ہیں۔ آپ کی ضرورتوں  کو مد نظر رکھتے ہویے، آپ کے اساتذہ ای میلز، واٹس ایپ اور دیگر ذرائع کے  ذرائع سے  آپ تک پہنچ رہے ہیں تاکہ درس و تدریس کی سرگرمیاں ماند نہ پڑے۔ آپ کے اساتذہ کے ساتھ آپ کا تخلیقی اور نتیجہ خیز رابطہ یقینی طور پر باہمی وابستگی کے ساتھ اشتراک عمل میں کام کرنے کا فن فراہم کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے آپ کے اندر خوبیاں اور زیادہ پروان چڑھیں گی، میں جانتی ہوں کی آپ کی اہلیتیں، خوبیاں اور خصوصیات سب مل کر بہترین نتائج مرتب کریں گے۔اپنی زندگی کے تئیں آپ کا عملی، معاشرتی، جذباتی عمل آپ کی زندگی اور کیریئر کو آگے بڑھائے گا،  اس سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں یقینی طور پر محبت اور احترام کی فضا کو فروغ دینے اور مستحکم کر نے میں مدد ملے گی۔

 

آپ اپنی زندگی کے اہم مقام پر ہیں، آپ کا جسم مضبوط اور ذہن صاف ہے، اپنی صلاحیتوں اور قابلیت پر بھروسہ کرتے ہوئے آپ کو اپنے مسابقتی عمل اور گام کو مزید تیز کرنا ہے۔ ایک نئے جوش کے ساتھ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے عمل پیرا ہو ں، آپ یقینی طور پر کامیابی کی علامت بن کر ابھریں گے۔ آپ کی زندگی کا ہر دن قیمتی ہے۔ عہد کریں کہ آپ تگ و دو، جستجو ہمت سے کام لیں گے۔ خوش قسمتی کے تحائف سے مزدوری کا پھل زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ ان لوگوں میں سے جو عمل کو زندگی کا لازمی اور تعمیری حصہ سمجھتے ہیں بہترین کوشش کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گے۔

 

ہندوستان کے ایک مثالی شہری کی حیثیت سے، آپ کو اپنی قوم اور اس کے عوام کی بے انتہا توقعات ہیں۔ مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ملک کی مستقل کوششوں میں مدد کرنا آپ کا فرض ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ وقتا فوقتا جاری کردہ مشوروں کی تعمیل کریں۔ ہماری قوم کو اس جنگ میں فتح یاب بننا ہے جو اس مہلک کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی