شعبہ تعلیم میں پروفیسر پونم اروڑہ کا خطبہ

 


 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ تعلیم کے زیر اہتمام امریکہ کے مشیگن یونیورسٹی کی سابق استاد پروفیسر پونم اروڑہ نے ہندوستان میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے موضوع پر خطبہ پیش کیا۔ انھوں نے کہاکہ اسکولی سطح پر بچوں کے اندر مختلف قسم کی ذہانت پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے اندر باہمی اشتراک و تعاون کی عادت پیدا کی جائے اور کلاس روم میں انھیں مقابلہ آرائی سے دور رکھا جائے۔


                فرد کے اندر مختلف قسم کی ذہانتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر اروڑہ نے کہاکہ سکون ، خوشی اور خوشحالی کے لئے یہ ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاضیاتی اور موسیقیاتی ذہانت کے درمیان گہرا رشتہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ تعلیمی نظام میں اخلاقی قدروں کی تربیت اور کردار سازی پر بھی زور ہونا چاہئے۔


                اس سے قبل شعبہ ¿ تعلیم کی سربراہ پروفیسر نسرین نے مہمانوں کا خیرمقدم کیااور موضوع کا تعارف کرایا۔ شعبہ ¿ لسانیات کے سربراہ پروفیسر ایم جے وارثی نے مہمان مقرر کا تعارف کرایا۔ ڈاکٹر محمود علی نے شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شاذیہ منصوری نے انجام دئے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی