-لکھنو :
کل 02مارچ کو ضلع ایٹا میں محکمہ آبکاری اور پولس نے چھاپہ ماری میں دو کینٹرگاڑیوں سے دیگر گاڑیوں میں غیر قانونی شراب تقسیم کی جا رہی تھی ۔ چھا پہ ما ری میں پکڑی گئی06گاڑیوں سے کل 800پیٹی کیریزی رو میو برانڈ کی شراب بر آمد کی گئی ۔ بر آمد شراب کے پووے پر چسپا لیبل پر فار سل ان چنڈی گڑھ اونلی درج ہو نا پایا گیا ۔ کا رروائی میں 2افراد گرفتار کیے گئے نیز 5افراد فرار ہو گئے ۔اس معاملے میں تھا نہ کو توالی دیہات میں متعلقہ دفعات میں کیس درج کرایا گیا ۔
کل 2ما رچ کو بجنور ضلع میں محکمہ آبکاری تھانہ سیوہار مو ضع سوراکلا ںمیں گوپال سنگھ ولد سوناتھ سنگھ کے گھر سے ایک سوفٹ ڈیزائر کار کل 282پووا 777ووک وسکی ، 36بو تل 777وک وسکی فار سل ان چنڈی گڑھ نیز 1165پووا فائٹر برانڈ نقلی شراب برآمد کی گئی ۔ معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرایا گیا ۔