لکھنو :
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع فتح پور میںفرض ادائیگی کے دوران ایک حادثے میںہیڈ کانسٹیبل جناب جگروپ پرساد کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھگوان سے آنجہانی کی روح کی تسکین کی دعا کرتے ہوئے سوگوار لواحقین کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے آنجہانی پولیس اہلکار کے دست نگروں کو 25 لاکھ روپے کی مالی مدد دئے جانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے تحت 20 لاکھ روپے آنجہانی جگروپ پرساد کی بیوی اور 05 لاکھ روپئے ان کی ماں کودی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے افسران کو اس حادثے کے لئے ذمہ دار لوگو ںکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی ہے۔