پروفیسر نجم الاسلام، انڈین اکیڈمی آف بایومیڈیکل سائنسز کے فیلو منتخب


 


علی گڑھ، :جے این میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بایو کیمسٹری شعبہ کے پروفیسر نجم الاسلام کو انڈین اکیڈمی آف بایومیڈیکل سائنسز (آئی اے بی ایس)، لکھنو ¿ کا فیلو منتخب کیا گیا ہے۔


                 پروفیسر نجم الاسلام کو 28سال کا تحقیق و تدریس کا تجربہ حاصل ہے۔ ان کی تحریر کردہ کتابوں کے 1700سے زائد حوالے نامور بین الاقوامی مجلوں میں استعمال ہوچکے ہیں۔ گوگل اسکالر پیج کے مطابق ان کا ایچ انڈیکس 20، اور آئی-10 انڈیکس 33ہے۔


                معروف بین الاقوامی اور قومی جرائد میں پروفیسر اسلام کے 70 سے زائد مقالات اور مضامین شائع ہوئے ہیں۔ پوسٹ ڈاکٹرل فیلو کے طور پر وہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی اور اسکول آف میڈیسن، کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی (سی ڈبلیو آر یو)، کلیو لینڈ، اوہایو سے وابستہ رہے ہیں۔


                وہ انڈین اکیڈمی آف بایو میڈیکل سائنسز (آئی اے بی ایس) کے صدر (2015) رہ چکے ہیں اور فی الوقت اے ایم یو اساتذہ ایسوسی ایشن کے اعزازی سکریٹری ہیں۔


جدید تر اس سے پرانی