معذور افسران کو زندگی کو خوشحال بنا نے کی یقین دہانی



ریاستی حکومت معذور افسران کی زندگی کو خوشحال بنا نے نیز انہیں سماج کی مین اسٹریم سے جو ڑنے کے لیے گامزن : جناب انل راج بھر
-لکھنو 
اتر پر دیش حکومت معذور افراد کی زندگی کو خوشحال بنا نے نیز انہیں سماج کی مین اسٹریم سے جو ڑنے کے لیے کوشش کر رہی ہے ۔ ریاستی حکومت معذور افراد کی فلاح کے لیے متعدد فلاحی اسکیمیں چلائی ہے ۔
یہ بات ریاست کے وزیر معذور بہبود جناب انل راج بھرنے آج یہاں اپنے دفتر میں محکمہ جاتی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں تین سال کی حصولیابیوں کی اطلاع میڈیا کے نمائندوں کو دیتے ہوئے کہی ۔
جناب راج بھرنے کہا کہ معذور افراد کے لیے حکومت کے محکمہ کے ذریعہ جس طرح سے دلچسپ اسکمیں اور پروگراموں کو زمین پر اتاراجارہا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں 40فیصد یا اس سے زیا دہ معذور افراد نا بینا ، گونگے ذہنی کمزور نیز جسمانی طور سے معذور کی زندگی کے لیے خود کا نہ تو کوئی ذریعہ ہے نہ ہی کسی طرح کا کام کر سکتے ہیں ایسے کل 188822معذور افراردکو 03سالوں میں مستفید کیا گیا ہے ۔
جناب راج بھرنے میڈیا کے نمائندوں سے گزارش کی کہ وہ معذور افراد کے لیے چلائی جا رہی اسکیموں کی معقول نشر و اشاعت کو ترجیح دیں تاکہ اہل معذور افراد اسکیموں وغیرہ کے بارے میں معلومات حا صل کر ان کا زیا دہ سے زیا دہ فائدہ اٹھا سکیں ۔


جدید تر اس سے پرانی