تو سبکدوش ڈاکٹرس کی بھی لی جایے گی مدد

 



وزیر اعلیٰ نے کوویڈ۔19 کے ضمن میں تشکیل کمیٹیوں کے صدور کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی
آرمی کمانڈ اسپتالوں اور سبکدوش ڈاکٹروں کی خدمات لی جائیں
  لکھنو ¿29 مارچ2020
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاو ¿ن کے دور ان ریاست میں مختلف ریاستوں سے آنے والے لوگوں کی ایک فہرست انتظامیہ اورحکومت کو فراہم کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں کورونا کو شکست دینے کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں۔ اس کے لئے ، ریاستی حکومت کی تشکیل کردہ 11 کمیٹیاں جنگی بنیادوں پر کام کریں۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کووید 19 کے سلسلے میں تشکیل کمیٹیوں کے صدور کے ساتھ کورونا وائرس کے کنٹرول کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاو ¿ن نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آسولیشن وارڈوں کی تعداد بڑھانے کے لئے سرگرم عمل ہونا چاہئے۔ اس کے لیے آرمی کے کمانڈ ہاسپٹل کوجوڑیں، جس سے ٹیسٹنگ لیب کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔ ریٹائرڈ ڈاکٹروں کی خدمات لیں۔ تمام ضلع مجسٹریٹ ، سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ اور چیف میڈیکل آفیسرکوآپس میں بات چیت کرکورونا کنٹرول پر موثر کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلے تین دن میں باہری ریاستوں آئے لوگوں کی شناخت کی جائے اور صحت کا معائنہ کیا جائے اور مشتبہ لو گوں کوہوم کوآرنٹائنس کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے لیول 2 اور لیول 3اسپتالوں کی تعداد بڑھا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے د یہاڑی مزدوری اور یومیہ مزدروں کے کے 01 ماہ کے لئے کرایہ نہ لینے کی اپیل مکان مالکوں سے کی ہے۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ 01 ماہ تک بجلی اور پانی کے کنکشن کو نہ کاٹا جائے۔ نیز ان کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہئے۔ کمشنر صنعتی اور انفراسٹرکچر نے بتایا کہ مزدور گزر بسر اسکیم کے ذریعے 28 مارچ 2020 کو ایک لاکھ رمزدروں کے کھاتوں میں ایک ہزار روپئے کی رقم منتقل کردی گئی ہے۔ انہوں نے افسران کو اینٹ بھٹے چالو رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ پولیس لائن اپنے مس میں پکڑفوڈکے پیکٹ تیار کرمذہبی رضاکار وغیرہ تنظیموں کی مدد سے غریبوں ، مسکینوں ، مزدوروں وغیرہ کو کھانا فراہم کرے۔ کسی بھی شہری کو کہیں بھی بھوک نہ رہنے پائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یکم اپریل کو کامرشیل بینکوں کے سالانہ کلوزنگ اور رام نومامی کے پیش نظر 01 اپریل اور 2 اپریل 2020 ءکو 02 گھنٹے کی مدت کے لئے کھولے جائیں۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، زرعی کمشنرجناب آلوک سنہا ، صنعت اورانفراسٹرکچر کمشنر جناب آلوک ٹنڈن ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ ایس پی گوئل ،جناب سنجے پرساد پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت سینئر عہدیدار موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی