اس میڈکل یونیورسٹی میں قلب کے مریضوں کے لیے ہوا بڑا کام

 



جواہرلعل نہرو مےڈیکل کالج مےں قلب کے مریضوں کے لےے ہےلپ لائن شروع
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ ¿ امراض قلب نے کورونا وائرس کے خطرات سے نپٹنے کے لےے ملک گیر تالہ بندی کے پیش نظر قلب کے مریضوں کے لےے ہیلپ لائن شروع کیا ہے جس کے ذریعے شعبے کے ڈاکٹر مریضوں کو ان کے مسائل سے متعلق مشورے دےں گے۔ 
 شعبے کے سربراہ پروفیسر ایم یو ربانی نے بتایا کہ امراض قلب کے شکار مریض فون نمبر 7599050505پر فون کرکے یا واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ڈاکٹروں سے اپنے مسائل کے سلسلے میں مشورے لے سکتے ہیں۔
 اس دوران آبسٹےٹرکس اےنڈگائناکولوجی شعبے نے بھی مریضوں کے مسائل کے پیش نظر ہیلپ لائن نمبر 9719287391 اور 9887430520شروع کیے ہیںجن کے ذریعے امراض نسواں اور زچگی سے متعلق مسائل کے بارے میں مریض فون کے ذریعے ڈاکٹروں سے اپنے مسائل کا حل معلوم کر سکتے ہیں.
 ہی شعبے کی سربراہ پروفیسر تمکین خان نے بتایاکہ ان نمبروں پر ڈاکٹرمریضوں کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے دن کے اوقات مےں موجود رہیں گے۔ انہوں نے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف ہنگامی صورتحال مےں مختصر سوالوں کے ذریعہ اپنے مسائل پر بات کرےں۔ 


جدید تر اس سے پرانی