مختلف ٹسٹ کورسوں اور نان ٹسٹ کورسوں کے داخلہ فارم، تاخیر فیس کے ساتھ جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

 



 


علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف ٹسٹ کورسوں اور نان ٹسٹ کورسوں کے داخلہ فارم، 300روپئے کی تاخیر فیس کے ساتھ آن لائن جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔


                 کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری اطلاع کے مطابق بی ایس سی، بی کام، بی اے، بی اے ایل ایل بی، بی اے (آنرز)فارین لینگویجز، گیارہویں جماعتڈپلوما انجینئرنگ، گیارہویں جماعت (ہیومنٹیز)، سی ای ٹی، ڈپلوما جنرل نرسنگ و مڈوائفری، بی ایس سی (ایگریکلچر، سیلف فائننس)، بی ٹیک، بی آرک، ایم بی اے (فائننشیئل مینجمنٹ)، ماسٹر آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ، ایم بی اے ایم بی اے (آئی بی) ایم بی اے (آئی بی ایف)، بی ایڈ، ایم بی اے (ایگری بزنس)، ایم ایس سی (بایوٹکنالوجی)، ایم سی اے، بی لِب، ایم اے (ماس کمیونیکشن)، ایم ایس ڈبلیو ، بی ای اور سبھی ڈپارٹمنٹل ٹسٹ کورسوں کے داخلہ فارم تین سو روپئے تاخیر فیس کے ساتھ 7مارچ 2020 ءتک آن لائن جمع کئے جاسکتے ہیں۔


                ایم ٹیک (فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی) اور نان ٹسٹ کورسوں کے آن لائن داخلہ فارم، تاخیر فیس کے ساتھ جمع کرنے کی آخری تاریخ 18اپریل 2020، اور بی یو ایم ایسپری طب کی آخری تاریخ 12مئی 2020ءمقرر کی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی