مذہبی رہ نماﺅںکے درمیان کیا ہوا قرار

 



آج اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل میں مذہبی رہ نماﺅں نے درج ذیل نکات پر مشتمل قرار داد متفقہ طور پر منظور کی:


٭ کورونا وائرس جو ایک موذی مرض اور”عالمی وبا“ہے لیکن اس سے خوف زدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیںہے بلکہ اس سے باآسانی محفوظ رہا جاسکتا ہے اگراس سلسلے میں ڈاکٹر وںاور حکومت کی طرف سے جو احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں ان پر تمام مذاہب کے ماننے والے اور پورا ملک عمل کرے۔
٭ جس کو بھی کھانسی، نزلہ، زکام یا بخار ہو اس کو چاہیے کہ اس کو پوشیدہ نہ رکھے بلکہ ڈاکٹر سے فوراً رجوع کرے۔
٭  پرائیویٹ ڈاکٹروں اسپتالوں اور پرائیویٹ پیتھالوجیز کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ اس وبا کا مقابل کرنے کے لیے عوام کا پورا ساتھ دیں اور ہر قسم کی سہولتیں مہیا کرائیں۔
٭ حکومت سے اپیل ہے کہ ماسک اور سینٹائزر کی بلیک مارکٹنگ پر روک لگائی جائے اور ان کو کم از کم قیمت پر عوام کو مہیا کرایا جائے ۔
٭ این جی اوز اور خدمت خلق میں سرگرم تنظیموں اور اداروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں آگے آئیں۔
٭ تمام مذہبی رہ نماﺅں سے اپیل ہے کہ اپنی اپنی عبادت گاہوں میں زیادہ بھیڑ نہ ہونے دیں۔ اس دوران میں کوئی بھی جلسہ یا پروگرام نہ کریں۔
٭ عوام سے خاص طور پر اپیل ہے کہ اپنے گھر، محلے اور اطراف میں صفائی ستھرائی پر خاص دھیان دیں۔
٭ تمام مذہبی رہ نماﺅں سے یہ اپیل ہے کہ اس بیماری سے بچاﺅ کے طریقوں کے سلسلے میں اپنے اپنے مذہب کے ماننے والوں کے درمیان بے داری پیدا کریں۔
دستخط کنندگان
 مولاناخالد رشید فرنگی محلی ،امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿،راجیندر سنگھ بگا، صدر لکھنو ¿پربندھک گرودوارہ کمیٹی،ڈنڈی سوامی دیوانندرجی،مہا کالیشور مندر لال کنواں،لکھنو ¿، شری مرلی دھر آہوجا(سندھی سماج)، صدر سندھی کاﺅنسل پریشد ، اترپردیش، آرڈی دیویدی، صدر آشیانہ پریوار،لکھنو ¿، بکھشوڈاکٹر اپنند(بودھ دھرم)راکیش جین، جین مندر، آشیانہ، پریوار، فادر ڈونالڈ ڈسوزا، عیسائی مذہب،مولانا نعیم الرحمن صدیقی، مولانا محمد مشتاق اور مولانا محمد سفیان نظامی 
  
  


 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی