رام نومی پر یوگی نے کیا دیا پیغام

 



نو راتری اور مر یا دا پروشتم بھگوان شری رام کی جینتی رام نو می پر ریاست کے باشندوں کو دلی مبارک باد
  لکھنو
  اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نو راتری اور مر یا دا پروشتم بھگوان شری رام کی یوم پیدائش رام نو می پر ریاست کے با شندوں کو اپنی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انو سٹھان کی نویں تاریخ کو مر یا دا پر وشتم شری رام کی یو م پیدائش ہم سب کو ایک نئی ترغیب اور روشنی عطا کر تی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شکتی کی دیوی ماں بھگوتی اس دنیا کی آدی طاقت ہے ، لہٰذا مریادا پر وشتم بھگوان شری رام کی پوری زندگی ہم سب کو زندگی کے اعلی نظریات اور وقارپر عمل کرنے کی ایک نئی ترغیب دیتی ہے۔
کورونا وائرس کے انفکشن کے پیش نظر ہر طرح کی مذہبی رسومات گھر پر ہی رہ کر کریں اور لاک ڈاو ¿ن پر پوری طرح عمل کریں ۔
آدی شکتی ماں بھگوتی کی طاقت اور مریا دا پر وشتم بھگوان شری رام کی عظمت ہم سب کو اپنے قومی فرائض سے مربوط کرنے کے لئے ایک نئی طاقت مہیا کرے گی۔ اس مبارک موقع پروزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام باشندوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات پیش کی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی