وزیر اعلیٰ نے اپنے والدکے انتقال پرملال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا

 



وزیر اعلیٰ نے اپنے والدکے انتقال پرملال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کی


لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے والد کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ'وہ میرے پرو آشرم کے جنم داتا ہیں' زندگی میں ایمانداری، سخت محنت اور بے لوث جذبے سے مفاد عامہ کے لئے وقف ہوکر کام کرنے کا سنسکار بچپن میں انہوں نے ہی مجھے دیا۔آخری لمحات میں ان کے درشن کی دل میں خواہش تھی، لیکن عالمی مہاماری کورونا وائرس کے خلاف ملک کی جنگ کو اترپردیش کی 23کروڑ عوام کے مفاد میں آگے بڑھانے کے فرض کے سبب میں نہ کر سکا۔کل 21اپریل کو آخری رسوم میں لاک ڈاؤن کی کامیابی اور کورونا کو شکست دینے کی حکمت عملی کے سبب حصہ نہیں لے پا رہا ہوں۔قابل احترام ماں' پرواشرم سے مربوط تمام ارکان سے اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے کم سے کم لوگ آخری رسوم میں رہیں۔قابل احترام والدمحترم کو صدہاسلام کرتے ہوئے انہیںجذباتی خراج عقیدت پیش کر رہا ہوں۔لاک ڈاؤن کے بعد درشن کے لئے آؤں گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی