یہاں تیار کیا گیا کووِڈ 19-سے تحفظ کے لےے پروٹےکشن باکس 


اے اےم ےو کے اساتذہ نے کووِڈ 19-تعدی سے تحفظ کے لےے پروٹےکشن باکس تےار کےا



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج اور ذاکر حسےن کالج آف انجنیئرنگ اےنڈ ٹےکنالوجی کے دو اساتذہ نے مل کر کووِڈ19- تعدی سے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر صحت خدمات سے متعلق عملہ کے تحفظ کے لےے نہاےت کم خرچ مےں تےار ہونے والا انفےکشن پروٹےکشن باکس تےار کےا ہے۔ 
 جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج کے انیستھیسےالوجی شعبہ کی ڈاکٹر شہانہ علی اور مےکانیکل انجینئرنگ شعبہ کے ڈاکٹر ےاسر رفعت نے مل کر ےہ پروٹےکشن باکس تےارکےا ہے۔ ڈاکٹر شہانہ نے بتاےا کہ ےہ باکس ڈاکٹروں اور نرسوں کو تحفظ کا اےک اور گھےرا فراہم کرے گا اور وہ لوگ جو کووِڈ 19-کے مریضوں کے علاج سے براہ راست جڑے ہوئے ہےں ان کی اس مہلک مرض کی تعدی سے حفاظت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مریض کو وےنٹیلےٹر پر ڈالنے سے قبل اس کی سانس کی نلی مےں اےک نلکی ڈالی جاتی ہے اور اس وقت صحت خدمات سے جڑے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو اس مرض کی تعدی کا شدید خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ اس پروٹےکشن باکس مےں کافی جگہ ہے اور ڈاکٹر اس کے باوجود آسانی سے کام کر سکتے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ اس باکس کی صفائی اور تعدی سے پاک بنانے کے بعد اسے دوبارہ استعمال کےا جا سکتا ہے۔
 ڈاکٹر شہانہ نے بتاےا کہ گو کہ صحت خدمات سے منسلک عملہ پرسنل پروٹےکشن اکوئپمنٹ کا استعمال کرتا ہے لےکن مریضوں کی سانس کی نلی مےں نلکی ڈالتے وقت مریض کو کھانسی آ جانے سے ہونے والی تعدی کے خطرات سے بچانے مےں اس باکس کی بڑی اہمےت ہوگی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی