کووڈ 19 لاک ڈاؤن : جامعہ نے آن لائن یوگا اور ذہن سازی پر مبنی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا

 



جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے اپنے ہاسٹل کے رہائشیوں کے لئے ایک قابل اور پیشہ ور ماہر کے ذریعے جسمانی سرگرمیوں / یوگا اور ذہن سازی کی تربیت کے لیے آن لائن سیشنز کا آغاز کیا ہے۔


یونیورسٹی نے اولین مرحلے میں  ایم ایم اے جوہر ہال کے رہائشیوں کے لئے تربیتی سیشنز کا آغاز کیا ہے اور آہستہ آہستہ اسے دوسرے ہاسٹل کے رہائشیوں کے لئے بھی مہیا کیا جائے گا۔


پہلا سیشن اس منگل کو گوگل میٹ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔


سیشن کے اوقات منگل ، جمعرات اور جمعہ کی صبح 5.00 سے 5.30 (شروع میں) کے درمیان ہیں۔


یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے ذریعے ایم ایم اے جے ہال کے پرووسٹ کو دی گئی ہدایات اور تجاویز پر عمل کرتے ہوئے پروفیسر محمد شاہد خان اور ہاسٹلز کے وارڈنز نے یہ پہل کی۔


ڈاکٹر عارف محمد ڈپارٹمنٹ آف ٹیچرز ٹریننگ اینڈ غیر نان فارمل ایجوکیشن ، فیکلٹی آف ایجوکیشن ، جامعہ ملیہ اسلامیہ یہ سیشن لے رہے ہیں۔  وہ جسمانی تربیت کے ماہر ہیں اور طلباء کی تربیت کے لیے برضا و رغبت راضی ہوئے ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی