کووِڈ-19کے مریضوں کےلئے آکسیجن کی موجودگی کو لازماً یقینی بنایا جائے





پولیس فورس اور ڈاکٹر سمیت سبھی پیرامیڈیکل اسٹاف


 کووِڈ-19کے انفیکشن سے حفاظت سے متعلق ہدایات پر ضرور عمل کرےں
ایمرجنسی خدمات والے اسپتال اپنے طبّی عملہ کو کووِڈ کنٹرورل تربیت دلائیں
کووِڈ انفیکشن کے زائد معاملوں والے علاقوں میں پول ٹیسٹنگ کرائی جائے
کووِڈ علاج میں پلازما تھیریپی کا مطالعہ کرتے ہوئے
 ریاست میں بھی پلازما پھیریپی کو فورغ دیا جائے
زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ’آروگیہ سیتو‘ ایپ ڈاو ¿ن لوڈ کرنے کےلئے
 ترغیت اور حوصلہ افزائی کی جائے
بین ضلعی اور بین ریاستی آمدورفت کو سختی سے کوکا جائے
ضرورتمندوں کو راشن کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے سبھی
 شیلٹر ہومس اور کمیونٹی کچن کو متواتر سینیٹائز کیا جائے
رضمان کے مہینہ میں ضروری اشیاءکی منظم طریقہ سے فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے
سبھی ضروری انتظام کیے جائیں
ریاست کے باہر کسی ریاستی باشندے کی موت ہونے پر، انتظامیہ جدخاکی کو لانے اور کنبہ کو اہلیت کی بنیاد پر گزربسر بھتہ، راشن کارڈ اور منصوبہ کے تحت رہائش مہیا کرانے کی انتظام کرے
ایکسپریس-وے پروجیکٹوں کا تعمیراتی کام شروع
پوروانچل اور بندیل کھنڈ ایکسپریس-وے اور گورکھپور لنک ایکسپریس-وے تعمیراتی کاموں کے توسط سے تقریباً 8500لوگوں کو روزگار ملا : اونیش کمار اوستھی
ریاست کے 9ضلعے کورونا انفیکشن سے پاک
ریاست میں اب تک 140لوگ علاج کے بعد صحتیاب
ریاست میں کورونا کے 1134معاملے ایکٹیو
اب تک 34285لوگوں کا سیمپل ٹیسٹ میں 32991لوگوں کی رپورٹ منفی:
-امت موہن پرساد
-لکھنو ¿:۱۲ اپریل ۰۲۰۲ئ
ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے آج لوک بھون واقع میڈیا سینٹر میں میڈیا نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ کووِڈ-19کے مریضوں کےلئے آکسیجن کی موجودگی کو لازماً یقینی بنایا جائے۔ افسران یہ یقینی بنائیں کہ ریاست کے سبھی ایل-1،ایل-2اور ایل-3 زمرہ کے اسپتالوں میں آکسیجن موجود رہے۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیس فورس اور ڈاکٹروں سمیت سبھی طبّی عملہ کو ہر حالت میں کووِڈ-19کے انفیکشن سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ اس لئے یہ یقینی بنایا جائے کہ پولیس اہل کار اور میڈیکل ٹیم حفاظت کے سبھی آلات سے لیس ہو کر ڈیوٹی کرے اور انفیکشن سیفٹی سے متعلقہ گائڈ لائن پر پوری طرح سے عمل کرے۔ انہوںنے ہدایت دی ہے کہ ایمرجنسی خدمات ان اسپتالوں میں دی جارہی ہے، وہ اپنے طبّی اہلکاروںعملہ کو کووِڈکنٹرول تربیت دلائیں اور اسپتال میں انفیکشن سے حفاظت کے تمام تدابیر کو عمل میںلائیں۔ انہوںنے بتایاکہ پی پی ای پیمانوں کے مطابق ہونے چاہئے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ کووِڈ-19کے اثر کو روکنے کےلئے پول ٹیسٹنگ کا اہم رول ہے۔ اس کے مد نظر وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ جس علاقہ میںکووِڈ-19انفکیشن کے زائد معاملے سامنے آئے ، وہاں پول ٹیسٹنگ کرائی جائے۔ انہوںنے بتایاکہ کووِڈ-19کے علاج میں پلازما تھیریپی کے مثبت نتائج کی خبریں میڈیا میں آئی ہیں۔ اس کے مدنظر وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ اس علاج کے طریقہ کے مطالعہ کرتے ہوئے ریاست میں بھی پلازما تھیریپی کو فروغ دیا جائے۔ انہوںنے بتایاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ’آروگیہ سیتو‘ ایپ ڈاو ¿ن لوڈ کرنے کےلئے ترغیت اور حوصلہ افزائی کی جائے۔ لاک ڈاو ¿ن پر پوری طرح عمل کرایا جائے اور بین ضلعی اور بین ریاستی آمدورفت کو سختی سے روکا جائے۔ وزیراعلیٰ نے صدر لکھنو ¿ کو پوری طرح سینیٹائز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ شیلٹم ہوم سے گھر بھیجے گئے اور کوٹا-راجستھان سے ریاست واپس طلبہ کو ہوم کوارنٹائین میں رکھا جائے اور سی ایم ہیلپ لائن نمبر-1076کے توسط سے مطلع بھی کرایا جائے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ سبھی ضرورتمندوں کو راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شیلٹم ہومس اور کمیونٹی کچن کو متواتر طور پر سینیٹائز کیا جائے۔ ان میں برسرکار افراد کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے۔ رضمان کے مہینے میں ضروری اشیاءکی کسی سطح پر کمی نہ ہونے پائے اور قبل ازوقت ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ دیگر ریاستوں سے لوٹے مزدوروں کو روزگار مہیا کرانے کےلئے ایکشن پلان تیار کر اسے نافذ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بے سہارا افراد کی موت واقع ہونے پر حکومت کے ذریعہ منظور رقم سے مرحوم کے آخری رسومات ادا کیے جائیں۔ بدقسمتی سے ریاست کے باہر کسی ریاستی باشندے موت واقع ہونے پر، انتظامیہ جدخاکی کو ریاست میں لانے اور متوفی کے کنبہ کو اہلیت کی بنیاد پر ایک ہزار روپئے کا گزربسر بھتہ، راشن کارڈ اور منصوبہ کے تحت رہائش مہیا کرانے کا بندوبست کرے۔
جناب اوستھی نے کہاکہ روزگار مہیا کرانے کے مد نظر ایکسپریس-وے پروجیکٹوںکا تعمیری کام شروع ہو گیا ہے۔ پوروانچل اور بندیل کھنڈ ایکسپریس-وے اور گورکھپور لنک ایکسپریس-وے تعمیراتی کاموں کے توسط سے 7500مزدور اور 1000دیگر اسٹاف کل ملاکر تقریباً 8500لوگوں کو روزگار مہیا کرایا گیا ہے۔ 23غیر مستقل جیلوں میں قیدیوں کی میڈیکل ٹیسٹنگ کرائی جا رہی ہے اور انہیں ضرورت کے مطابق کوارنٹائین بھی کیا گیا ہے۔ اترپردیش عمارت اور دیگر تعمیراتی مزدور بہبودی بورڈ کی مزدور گزربسر منصوبہ کے تحت تعمیراتی کاموں سے وابستہ شہری اور دیہی علاقوں کے کل 25.79لاکھ مزدوروںاور بے سہارا افراد کو بھی ایک-ایک ہزار روپئے کی رقم کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ریاست کی 39520فیکٹریوں سے رابطہ کیا گیا، جن میں 38919کے ذریعہ اپنے کاریگروں کو تقریباً 570.15کروڑ روپئے بطور تنخواہ کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ کورونا وائرس کے مد نظر ریاست میں لاک ڈاو ¿ن کی مدت میں محکمہ ¿ پولیس کے ذریعہ کی گئی کارروائی میں اب تک دفعہ-188کے تحت 25949 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2137156 گاڑیوں کی چیکنگ میں28343گاڑیاں سیز کرتے ہوئے 98610286 روپئے کا جرماہ وصول کیا گیا ہے۔ ضروری اشیائ کی فراہمی کےلئے کل 169724گاڑیوں کی پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کالا بازاری اور جمع خوری کرنے والے633لوگوں کے خلاف 499ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 222لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت فیک نیوز پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔ فیک نیوز کے تحت اب تک 452معاملوں کو علم میں لیتے ہوئے سائبر سیل کو مطلع کیا گیا ہے ، جو جانچ کے بعد کارروائی کو یقینی بنائے گا۔انہوںنے بتایاکہ تبلیغی جماعت کے 2872لوگوں کی نشاندہی کر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ سبھی 325غیر ملکی باشندوں کا میڈیکل ٹیسٹ کرکے کوارنٹائین کیا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت کے 45غیر ملکی باشندوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور 259پاسپورٹ ضبط کیے گئے ہےں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں اب تک 348ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 2968481لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں مقیم لوگوں کو 1457ڈور اسٹیپ ڈلیوری ملک بوتھ اور مین کے ذرعیہ دودھ تقسیم کیا جا رہا ہے۔ پھل اور سبزی تقسیم کےلئے کل 2470گاڑیاں لگائی گئی ہیں، ان علاقوں میں 2565لوگوں اور 1948 پروویزنل اسٹور کے توسط سے ضروری اشیاءکی فراہمی کرائی جا رہی ہے۔ ہاٹ اسٹاپ علاقوں کےلئے 151کمیونٹی کچن سرگرم عمل ہیں۔ ریاست میں 754سرکاری اور 1321 رضاکار کمیونٹی کچن کے توسط سے 1356987لوگوں کو فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔وزیراعظم غریب بہبود اناج منصوبہ کے تحت ریاست میں رائج کل 35645732راشن کارڈوں کے مقابلے 30447247کارڈوں پر 635694.915 میٹرن ٹن غذائی اجناس کی مفت تقسیم کی گئی ۔ ریاست میں ڈور-اسٹیپ ڈلیوری سسٹم کے تحت 21905 کرانا اسٹور کھلے ہیں،جن کے توسط سے 50938ڈلیوری مین ضروری اشیاءمتواتر پہنچا رہے ہیں۔ پھل اور سبزی تقسیم نظام کے تحت کل 47470 گاڑیوںکا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں کل 52.12لاکھ لیٹر دودھ کے مقابلے 36.90لاکھ لیٹر دودھ کی تقسیم 21322ڈلیوری مین کے توسط سے کرائی گئی ہے۔
پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایاکہ اب تک ریاست کے9ضلعے کورونا انفیکشن سے پورے طرح پاک ہو گئے ہیں۔ ریاست کے 53ضلعوں میں اب تک 1294کورونا مثبت کے معاملے سامنے آئے ہیں،جن میں 1134معاملے ایکٹیو ہیں۔ اب تک 140مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست میں 15ٹیسٹنگ لیب سرگرم ہیں۔انہوںنے بتایاکہ کل 3039سیمپل ٹیسٹنگ کےلئے بھیجے گئے، جس میں سے 2800سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 34285لوگوں کے سیمپل ٹیسٹ کیے گئے، جس میںسے 32991لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ 1242لوگوں کو آئیسولیشن وارڈ میں اور 10800لوگوں کو فیسیلٹی کوارنٹائین میں رکھا گیا ہے۔
 ٭٭٭٭٭
 





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی